ابوظہبی: متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے یو اے ای کی وزارت داخلہ کے ڈائریکٹر جنرل بریگیڈیئر سعید عبداللہ السویدی سے ملاقات کی ہے جس میں دونوں برادر ممالک کے درمیان باہمی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا
ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان تعاون بڑھانے اور مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے کے لیے معلومات کے تبادلے پر اتفاق کیا۔ دونوں ممالک نے مشترکہ سیکیورٹی اقدامات کو مزید مؤثر بنانے کے عزم کا اعادہ کیا