پاکستان کے وکٹ کیپر اور بیسٹمین محند رضوان نے دورہ انگلینڈ کے دوران کھل کر سابق کپتان سرفراز احمد کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرفراز تو ان کے سر کے تاج ہیں۔ انہیں سابق کپتان سرفراز احمد سے اتنی شدید محبت ہے کہ ان سے ہمدردی کے طور ہر ان کا دورہ انگلینڈ کے لئے بھی آنے کو جی نہیں چاہ رہا تھا۔
تفصیلات کے مطابق دورہ انگلینڈ پر موجود پاکستانی بیسٹمین محمد رضوان نے ایک انٹرویو کے دوران سابق کپتان سرفراز احمد کی بھرپور حمایت کی ہے اور ان کے حق کیں تعریفی کلمات بولے ہیں۔
انہوں نے اپنی گفتگو میں کہا کہ انہیں سابق کپتان سرفراز احمد سے شدید ہمدردی ہے اور اس کے باعث ان کا دورہ انگلینڈ کے لئے بھی آنے کو جی نہیں چاہ رہا تھا۔
محمد رضوان نے کوویڈ19 کو پاکستانی ٹیم کے لئے نعمت قرار دیتے ہوئے کہا کہ پہلے کی نسبت کوویڈ19 میں کھلاڑی ایک دوسرے سے زیادہ مل رہے ہیں جس سے اچھا محسوس ہو رہا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم اس وقت دورہ انگلینڈ پر ہے جہاں قومی ٹیم کی جانب سے بھرہور تیاریاں کی جا رہی ہیں جبکہ مانچسٹر میں کھلاڑیوں کے ٹریننگ سیشنز بھی ہوئے ہیں۔ اس سلسلے میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی ٹریننگ کے لئے مانچسٹر میں سیشنز جاری ہیں۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کی کاؤنٹی گراؤنڈ میں بھی پریکٹس جاری ہے۔ کرکٹرز کی جانب سے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کے دو گروہس بنا کر سیشنز ہو رہے ہیں۔
کرکٹ ٹیم کھلاڑیوں کی جانب سے دوسرا انٹر اسکواڈ میچ آج سے شروع ہو رہا ہے جسے فرسٹ کلاس میچ کا درجہ دیا گیا ہے۔
مزید برآں یاد رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز 5 اگست سے مانچسٹر میں ہو گا۔