سام سنگ گلیکسی A35 5G میں متعدد شاندار فیچرز ہیں جو اس کو ایک منفرد اور جدید فون بناتے ہیں۔ آئیے ہم آپ کو سام سنگ کے اس فون کی کچھ خصوصیات بتاتے ہیں۔
بہترین کیمرہ سیٹ اپ
گلیکسی A35 5G کا ٹرپل کیمرہ سیٹ اپ، جس میں 50 میگا پکسل کا مین لینس شامل ہے، تصاویر اور ویڈیوز کو انتہائی اعلیٰ معیار میں بناتا ہے۔ Optical Image Stabilization (OIS) کے ساتھ، آپ کو ہر شاٹ میں شاندار تفصیل اور کم روشنی میں بھی واضح تصاویر ملتی ہیں۔
لمبی بیٹری لائف
اس میں 5000 mAh کی بڑی بیٹری دی گئی ہے جو 25W فاسٹ چارجنگ کو سپورٹ کرتی ہے۔ Galaxy A35 5G آپ کو پورا دن بغیر چارجنگ کی فکر کیے ہوئے چلانے کی صلاحیت دیتا ہے،لناور فاسٹ چارجنگ کے ساتھ آپ جلدی سے اپنی بیٹری کو ری چارج کر سکتے ہیں۔
پاورفل پروسیسر
ایگزینس 1380 چپ سیٹ کے ساتھ، یہ فون تیز رفتار کارکردگی فراہم کرتا ہے، خاص طور پر 5G کنیکٹیویٹی کے ساتھ، جو ملٹی ٹاسکنگ اور گیمنگ کے لئے بہترین ہے۔
پانی اور دھول سے محفوظ
اس فون میں IP67 ریٹنگ موجود ہے جس کا مطلب ہے کہ یہ پانی اور دھول سے محفوظ ہے۔ یہ آپ کو مختلف ماحولیاتی حالات میں بھی بہترین کارکردگی فراہم کرتا ہے۔
بہترین ڈسپلے
گلیکسی اے35 فائیو جی 6.6 انچ کی Super AMOLED ڈسپلے کے ساتھ آتا ہے جو 120Hz ریفریش ریٹ فراہم کرتا ہے، جس سے ویڈیوز اور گیمز کو دیکھنے کا تجربہ بہتر رہتا ہے۔
سیکیورٹی اور اپڈیٹس
سام سنگ Galaxy A35 5G میں Knox سیکیورٹی موجود ہے جو آپ کے ڈیٹا کو محفوظ رکھتا ہے اور آپ کو چار سالوں تک OS اپڈیٹس اور پانچ سالوں تک سیکیورٹی اپڈیٹس فراہم کیے جاتے ہیں۔
یہ تمام فیچرز سام سنگ Galaxy A35 5G کو ایک مکمل اور جدید سمارٹ فون بناتے ہیں جو کہ روزمرہ کے استعمال کے لیے ایک بہترین انتخاب ہے۔