2023 میں بہترین سکلز
سال 2023 میں اگر بہترین سکلز کا ذکر کیا جائے تو یہ گزشتہ سالوں کے مقابلے میں بہت مختلف ہیں۔ اس لئے ہمیں اپنی سکلز کو موجودہ دور کے حساب سے اپ گریڈ کرنا چاہیے۔ آئیے سال 2023 کی 5 بہترین سکلز سے متعلق جانتے ہیں۔
سال 2023 کی 5 بہترین سکلز متعلق جانیے
آرٹیفیشل انٹیلیجینس اور مشین لرننگ
آرٹیفیشل انٹیلیجینس اور مشین لرننگ: مختلف شعبوں کے مطابق آرٹیفیشل انٹیلیجینس اور مشین لرننگ ایک بہترین سکل ہے۔ اگر آپ اس سکل کو سیکھ لیتے ہیں تو آپ بےروزگار نہیں رہ سکتے ہیں۔ آرٹیفیشل انٹیلیجینس ایک اپ ڈیٹ بہترین سکل ہے جو آج ہر شعبہ میں استعمال ہوتی ہے۔
ڈیٹا سائنس
ڈیٹا سائنس: کاروباری فیصلوں اور حکمت عملی کے پیش نظر ڈیٹا اکٹھا کرنا ڈیٹا سائنس کہلاتا ہے۔ یہ ایک ہاٹ سکل ہے جس کی 2023 میں اچھی خاصی ڈیمانڈ ہے۔
یہ بھی پڑھیں | دراز پر آن لائن چیزیں کیسے بیچیں؟
یہ بھی پڑھیں | پاکستان میں فری لانسنگ سکھانے والے 5 بہترین یوٹیوب چینلز
سائبر سیکیورٹی
سائبر سیکیورٹی: ڈیجیٹل سسٹمز اور نیٹ ورکس کو سائبر خطرات اور حملوں سے بچانا سائبر سیکورٹی کہلاتا ہے۔ سائبر سیکورٹی کا مقصد ہیکرز سے سسٹم کو بچانا ہے۔ یہ ایک بہترین سکل ہے جو سال 2023 سے مطابقت رکھتی ہے۔
کلاؤڈ کمپیوٹنگ
کلاؤڈ کمپیوٹنگ: کلاؤڈ بیسڈ انفراسٹرکچر اور ایپلی کیشنز کا ڈیزائن بنانا اور اسے چالو کرنا کلاؤڈ کمپیوٹنگ کہلاتا ہے۔ کلاؤڈ کمپیوٹنگ ڈیٹا سیونگ کے لئے بہترین سکل ہے جو بڑی بڑی ویب سائٹس استعمال کرتی ہیں۔
سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ
سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ: مختلف پلیٹ فارمز کے لیے سافٹ ویئر ایپلی کیشنز کو ڈیزائن اور تیار کرنا سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ کہلاتا ہے۔ اس کی آگے کئی شاخیں ہیں جیسے ڈیسک ٹاپ ڈیویلپمنٹ اود موبائل اپلیکیشن ڈیویلپمنٹ۔ اس کا ہر ذیلی شعبہ بہترین ٹرینڈ میں ہے۔