جون 02 2020: (جنرل رپورٹر) معروف اداکار شہروز سبزواری اور ماڈل صدف کنوک کی خبر سنتے ہی سوشل میڈیا پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جانے لگا۔ صارفین کی اس تنقید کی وجہ ان کا یہ الزام تھا کہ شہروز اور سابق اہلیہ سائرہ یوسف میں طلاق کی وجہ صدف کنول ہیں۔ تاہم اب شہروز سبزواری نے اس پر لب کشائی کرنے کا فیصلہ کیا۔
شہروز سبزواری نے پچھلے دنوں سوشل میڈیا رابطے کی مشہور ویب سائٹ انسٹاگرام پر وڈیو پیغام کے زریعے کہا کہ ان کے اور سائرہ یوسف خے درمیان طلاق کی وجہ صدف کنول نہیں تھیں۔
ان کی اس وڈیو کو اس لنک پر کلک کر کے دیکھا جا سکتا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے چار منٹ اور 33 سیکنڈ کے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ان کے اور سائرہ کے درمیان عکیحدگی وجہ کوئی بھی خاتون یا صدف نہیں تھی، وہ اور سائرہ اگست 2019 میں ہی علیحدہ ہو گئے تھے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ صدف سے ان کی ملاقات سائرہ سے علیحدگی کے تین چار ماہ بعد ہوئی جبکہ تب بھی صدف صرف ایک کولیگ تھی۔
اداکار نے واضح کیا کہ اس پیغام کا مطلب اپنا اور اپنے خاندان کا دفاع ہے جس کا مجھے پورا حق ہے۔ جو کچھ بھی غلط میرے خاندان متعلق کہا جا رہا ہے میرا حق ہے کہ میں اس کا دفاع کروں کیونکہ میں سچا ہوں۔
انہوں نے مزید وضاحت دیتے ہوئے صارفین کو بتایا کہ ان کے اور سائرہ کے درمیان علیحدگی ایک خالص ذاتی معاملہ تھا جس کو حل کرنے میں کامیاب نا ہو سکے۔ شہروز نے کہا کہ وہ طلاق نہیں دینا چاہتے تھے لیکن ہم دونوں ان اختلافات کو کوشش کے باوجود حل کرنے میں ناکام رہے اور طلاق کرنے کا فیصلہ کیا۔ اداکار نے مزید بتایا کہ ان کے اس وڈیو بیان کا ایک مقصد ان کی بیٹی بھی ہے جس سے وہ بہت پیار کرتے ہیں۔ وہ اپنی بیٹی کے لئے بھی وڈیو بنا رہے ہیں تا کہ مستقبل میں کوئی ان سے سوال کرے تو وہ وڈیو دکھا سکے۔
یاد رہے کہ رواں سال مارچ کے مہینے میں شہروز سبزواری اور سائری یوسف نے شادی کے آٹھ سال بعد ایک دوسرے سے راہیں جدا کر لیں تھیں۔ یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر شہروز اور سائرہ نے طلاق کی خبر ایک ہی دن تقریبا ایک ہی انداز بیاں سے دی تھی۔ دونوں نے ایک دوسرے متعلق خاموش رہنے کا فیصلہ کیا۔
سائرہ اور شہروز کی ایک 6 سالہ بیٹی بھی ہے جس کا نام "نورے” ہے۔ دونوں کی جانب سے اب تک طلاق کی وجہ نہیں بتائی گئی۔ شہروز کی جانب سے طلاق کی تصدیق کے دو ماہ بعد انہوں نے ماڈل زدف سے نکاح کی تصدیق کی جس پر انہیں تنقید کا بھی نشانہ بنایا گیا۔ ماڈل صدف کی جانب سے بھی انساگرام پر نکاح کی تصویر شئیر جس کے ساتھ لکھا تھا اب میں مکمل ہو گئی۔ یہ تقریب سادگی کے ساتھ منعقد کی گئی۔