ریسکیو 1122 نے ریسکیو 1122 ای ایم ٹی انٹرن شپ پروگرام 2026 کا آغاز کر دیا ہے اور پنجاب بھر سے اہل امیدواروں سے درخواستیں طلب کی جا رہی ہیں۔ یہ پروگرام ایک پیڈ انٹرن شپ ہے جو مختلف اضلاع میں فراہم کی جائے گی جس کا مقصد نوجوان پروفیشنلز کو ایمرجنسی میڈیکل سروسز میں ٹریننگ دینا ہے۔
ریسکیو 1122 کے ترجمان کے مطابق اس انٹرن شپ کے لیے کم از کم سیکنڈ ڈویژن کے حامل امیدوار اہل ہوں گے۔ درخواست دہندگان کے پاس نرسنگ، پیرا میڈیکل سائنسز یا کسی متعلقہ طبی شعبے میں ڈپلومہ یا ڈگری ہونا ضروری ہے۔ یہ انٹرن شپ صرف پنجاب کے ڈومیسائل رکھنے والے امیدواروں کے لیے مخصوص ہے۔
محکمہ کی جانب سے عمر کی حد بھی مقرر کی گئی ہے جس کے مطابق امیدوار کی عمر 18 سے 30 سال کے درمیان ہونی چاہیے۔ انٹرن شپ مختلف اضلاع میں فراہم کی جائے گی جہاں ٹرینیز کو ایمرجنسی کیئر، ریسکیو آپریشنز اور فیلڈ میں حالات کا تجربہ حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔ مثال کے طور پر ضلع گجرات میں اس پروگرام کے تحت 58 انٹرن شپ نشستیں مختص کی گئی ہیں۔
ریسکیو 1122 ای ایم ٹی انٹرن شپ پروگرام کے تحت منتخب ہونے والے انٹرنز کو ماہانہ 40,000 روپے وظیفہ (اسٹائپنڈ) دیا جائے گا جس سے نوجوان ہیلتھ کیئر پروفیشنلز کو تربیت اور مالی معاونت حاصل ہو سکے گی۔درخواستیں CTS پورٹل کے ذریعے 27 جنوری 2026 تک جمع کروائی جا سکتی ہیں۔ امیدوار مقررہ تاریخ سے قبل آن لائن درخواست جمع کروائیں۔






