رمضان کی خوراک رہنمائی
رمضان میں ہمیں اپنی خوراک کا زیادہ خیال رکھنے کی ضرورت ہے تاکہ ہمارا جسم دن کے وقت نہ کھانے پینے کی ایڈجسٹمنٹ کر سکے۔ ہم مسلمان جو روزہ رکھتے ہیں، ہمیں رمضان کے دوران صحت مند کھانے کا انتخاب کرناچاہیے۔ آئیے اس متعلق مزید رہنمائی حاصل کرتے ہیں۔
کیا رمضان کے روزے صحت کے لیے اچھے ہیں؟
یہ جاننا ضروری ہے کہ رمضان کے دوران مشروبات اور کھانے سے پرہیز کرنے سے آپ کے جسم پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں تاکہ آپ اپنے جسم کو متوازن رکھنے کے لیے صحیح اقدامات کر سکیں۔ جب آپ لمبے عرصے تک نہیں کھاتے ہیں تو آپ کی کیلوریز کم ہو جاتی ہیں اور آپ کا جسم کاربوہائیڈریٹس اور چربی کو استعمال کرنا شروع کر دیتا ہے۔ یہ ایک صحت مندانہ عمل ہے تاہم ہمیں سحری و افطاری میں صحت مند خوراک کا استعمال کرنا چاہیے۔
رمضان المبارک میں افطار کا کھانا
رمضان کے دوران، افطار میں کیا کھانا ہے یہ سب سے بڑا فیصلہ ہے جو آپ کو کرنے کی ضرورت ہے۔ افطار وہ کھانا ہے جو ہم مسلمان سورج غروب ہونے کے بعد کھاتے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم افطار کا آغاز کھجور سے کرتے تھے۔ اکثر مسلمان بھی ایسا ہی کرتے ہیں اور یہ ایک صحت مند انتخاب بھی ہے۔ کھجوریں فائبر سے بھری ہوتی ہیں جو ہاضمے میں مدد کرتی ہیں اور یہ فرکٹوز سے بھرپور ہوتی ہیں جو آپ کے جسم کے بلڈ شوگر کی سطح کو بھرنے میں مدد کرتی ہیں۔
کھجور کھانے کے بعد چاول کھانا بھی درست ہے۔ چاول عام طور پر مچھلی، گوشت اور سبزیوں کے ساتھ کھائے جاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں | الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی رہنماؤں کو توہین عدالت کیس میں پیش ہونے کا آخری موقع
رمضان المبارک میں سحری کا کھانا
سحری وہ کھانا ہے جو طلوع فجر سے پہلے کھایا جاتا ہے اور اسی کی بنیاد پر آپ نے پورا دن گزارنا ہوتا ہے۔ اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے یہ ضروری ہے کہ آپ سحری کی صحت بخش غذاؤں کے بارے میں آگاہ ہوں اور یہ اور بھی اہم ہے کہ آپ اسے نہ چھوڑیں۔ سحری کھانا سنت ہے اور جسم کی ضرورت بھی کہ آپ کو افطار تک اسی پر گزارا کرنا ہے۔ عموما نیند سے اٹھ کر سحری وقت کھانا زیادہ مرغوب نہیں لگتا لیکن آپ کوشش کریں کہ پیٹ بھر کر کھائیں۔
روٹی، انڈے، اناج، دہی، پھل اور گری دار میوے سحری میں کھانے کے لیے بہترین غذا ہیں۔
رمضان میں غذائیت کے اہم نکات
رمضان میں صحت مند ترین طریقے سے آپ کی مدد کرنے کے لیے، یہاں کچھ کھانے کی تجاویز ہیں جن پر آپ عمل کر سکتے ہیں۔
افطار میں زیادہ نہ کھائیں
سحری میں پانی سے بھرپور غذائیں لیں جیسے سوپ اور دہی
نمکین کھانوں سے پرہیز کریں کہ وہ آپ کو دن بھر پیاسا رکھیں گے۔
غیر صحت بخش/جنک فوڈ کی مقدار کو محدود کر دیں
پانی پیئے۔ پھل اور سبزیاں کھائیں۔
افطار کے بعد ہلکی سی چہل قدمی کریں تاکہ ہاضمے میں مدد مل سکے۔