دل کی صحت اگر اچھی ہوگی تو ہم صحت مند زندگی گزار سکیں گے۔ ہم بہت سے طریقوں کی مدد سے اپنے دل کی صحت کو اچھا بنا سکتے ہیں یہ ہماری صحت مند روٹین کی وجہ سے ہوسکتا ہے۔ اس لیے متوازں غذا اور جسمانی سرگرمی آپ کی دل کی صحت کو اچھا کرنے میں بہت اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔ فاسٹ فوڈ کا زیادہ استعمال آپ کو بہت سی بیماریوں میں مبتلا کرسکتا ہے۔
ہم کیسے اپنی دل کی صحت کو بغیر دواؤں کے صحت مند طریقوں سے بہتر کرسکتے ہیں اگر آپ جاننا چاہتے ہیں تو یہ بلاگ آپ کے لئے فائدہ مند ثابت ہوگا۔ آپ کو اپنے دل کی صحت کو بہتر بنانے کے لئے باقاعدہ معائنہ کروانا چاہیئے
دل کو صحت مند رکھنے کے آسان اور مؤثر طریقے
ہم بغیر دواؤں کے دل کی صحت کو اچھا بناسکتے ہی، کیونکہ ہمارے دل کو زندہ رہنے کے لئے جسم کی بنیادی ضروریات ہوتی ہیں۔ہم دوائیں استعمال کیے بنا کیسے اس کی صحت کو بہتر کرسکتے ہیں وہ جانتے ہیں؛
۔1 سیر کے لئے جائیں
صبح کی سیر یا پیدل چلنا آپ کے لئے بےحد فائدہ مند ہوسکتا ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا دل صحت مند رہے تو سیر لازمی کریں۔ ایک ہفتے میں 40 منٹ تین یا چار بار یا اس کے لئے 25 منٹ کی سخت ورزش آپ کے بلڈ پریشر،کولیسٹرول یا جسمانی وزن کو کم کرسکتا ہے۔ ایک وقت میں 10 منٹ کی واک بھی آپ کے لئے بہت اچھی ہوسکتی ہے۔ آپ اپنے کسی دوست کو ساتھ لیں،آہستہ آہستہ واک کریں یہ بھی آپ کے لئے بہت مفید ہوگی۔
۔2 دوپہر کے کھانے پر کسی دوست کو ملیں
آپ کا دوست آپ کے دل کی صحت کو اچھا بنا سکتا ہے۔ بہت سے مطالعات سے معلوم ہوا ہے کہ آپ کا اکیلے رہنا خاص طور پر اکیلا محسوس کرنا آپ کے دل کے لئے خطرناک ہوسکتا ہے بالکل ایسے جیسے آپ کے لئے سگریٹ نوشی،بلڈ پریشر یا ورزش نہ کرنا خطرناک ہے۔ اس لئےکسی پرانے دوست کےساتھ منصوبہ بنائیں اور اس کے ساتھ کھانے پر جائیں۔
۔3 سبزیوں اور پھلوں کا استعمال
فائبر اور غذائیت سے بھرپور پھل اور سبزیاں آپ کے دل کی صحت کو اچھا بناسکتی ہیں۔ اس لئے زیادہ سے زیادہ سبزیوں کا استعمال کریں جو کیلوریز میں کم ہوں۔ بلڈ پریشر اور شوگر کی وجہ سے آپ کا مدافعتی نظام کمزور ہوجاتا ہے۔ اگر آپ پھلوں اور سبزیوں کے زیادہ استعمال کریں گے تو دل کی صحت کو بہتر سے بہترین کرسکیں گے۔
۔4 بھرپور نیند لینا
آج کے اس ترقی یافتہ دور میں نیند کی مقدار بہت کم ہوگئی ہے۔ زیادہ ٹیکنالوجی اور موبائل کا استعمال آپ کی نیند میں رکاوٹ ڈال سکتا ہے۔ اس کے علاوہ ہم اور بھی بہت سی بیماریوں میں مبتلا ہوسکتے ہیں۔ جیسے تناؤ سردرد وغیرہ۔ آپ کے دل کی صحت کے لئے زیادہ سونا بہت اچھا ہے کیونکہ اس دوران آپ کا بلڈ پریشر کچھ دیر کے لئے کم رہتا ہے۔ کم سونا آپ کے شوگر لیول کو بھی بڑھا سکتا ہے اس لئے اپنے دل کو بہتر بنانے کے لئے کم از کم 7 گھنٹے سونا بہت ضروری ہے۔
۔5 سگریٹ نوشی چھوڑیں
آپ کے دل کی صحت کے لئے سگریٹ نوشی خطرناک ہوسکتی ہے۔ اس کی وجہ سے ہم بلڈ پریشر میں مبتلا ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ بلڈ بھی جم جاتا ہے۔ جس وجہ سے ہم فالج کا شکار ہوسکتے ہیں۔ اس لئے اس کو ترک کریں اور دل کو صحت مند رکھیں۔
۔6 زیادہ دیر نہ بیٹھں
آج کل بہت سے لوگ بیٹھ کر کام کرتے ہیں۔ سارا دن بیٹھے رہنا آپ کے دل کی صحت کے لئے نقصان دہ ہوسکتا ہے۔ جب آپ سارا دن بیٹھتے ہیں تو آپ کی کیلوریز نہیں جلتی جس وجہ سےآپ کے وزن میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ اس وجہ سے آپ کے جسم میں شوگر اور فیٹ میں اضافہ ہوتا ہے۔ اس لئے بیٹھنا کم کریں اور واک ضرور کریں۔
۔7 صحت مند وزن
اضافی وزن بہت سی بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔ اس لئے اپنے وزن کو مناسب رکھنے کے لیے باقاعدگی سے ورزش یا جسمانی سرگرمی روٹین میں ضرور شامل کریں۔ اس کے علاوہ متوازن غذا آپ کے دل کو صحت مند رکھ سکتی ہے۔ یہ تمام عادتیں آپ کے دل کو اچھا کرسکتی ہیں۔ بس تھوڑی سی سمجھداری آپ کو بہت بڑے نقصان سے بچاسکتی ہے۔ احتیاط علاج اور دواؤں سے بہتر ہے