معروف ماڈل، اداکارہ اور بیوٹی سیلون کی مالک نادیہ حسین کو درآمدی میک پر پابندی نے مشکل میں ڈال دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امپورٹڈ میک اپ پر پابندی کے باعث نادیہ حسین کا کہنا تھا کہ ان کے لیے اپنا کاروبار جاری رکھنا اور ملازمین کو تنخواہیں دینا ناممکن ہو گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں | آسکر کے تھپڑ کے بعد ول اسمتھ نے کرس راک سے معافی مانگ لی
سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں نادیہ حسین نے لکھا کہ درآمدات پر پابندی کی وجہ سے جو کاروبار شدید متاثر ہوئے ان کا کیا بنے گا، ان کے لیے اپنی اور اپنے ملازمین کی بقا بھی ایک مسئلہ بن گئی ہے۔
ایک صارف کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے نادیہ حسین نے کہا کہ میری ساری سرمایہ کاری تباہ ہو گئی ہے۔ اس وقت میری اولین ترجیح اپنے ملازمین کی بقاء ہے جو کہ بہت مشکل ہو گیا ہے۔