اردو خبر

Facebook Youtube Instagram Newspaper Medium Reddit Tiktok X Twitter
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی کی خبریں
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی نیوز
  • بین اقوامی خبریں
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

حکومت کے خلاف تحریک میں ن لیگ پارلیمنٹ سے مستعفی ہو جائے گی

بلال رشید by بلال رشید
اکتوبر 9, 2020
in سیاست کی خبریں
ن-لیگ-کا-استعفی

مسلم لیگ (ن) کے سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے جمعرات کے روز اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جب پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا حکومت مخالف احتجاج عروج پر پہنچے گا تو پارٹی کا ہر ایم این اے قومی اسمبلی سے استعفی دے دے گا۔

تفصیلات کے مطابق خواجہ آصف مسلم لیگ ن کے پارلیمنٹیرینز اور ٹکٹ ہولڈروں کے کنونشن سے خطاب کر رہے تھے جہاں ان کی جانب سے حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ معیشت تباہ ہوچکی ہے ، لوگوں کا سکون چھین لیا گیا ہے۔ قوم اتنی زیادہ قیمت کتنی دیر تک چکاتی رہے گی؟۔ سابق وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ جب حکومت مخالف احتجاجی مہم عروج پر پہنچ جائے گی تو مسلم لیگ (ن) کے تمام اراکین قومی اسمبلی سے استعفی دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پھر ہم دیکھیں گے کہ حکومت سینیٹ انتخابات کیسے کرواتی ہے۔ یہ اعلان گذشتہ ماہ کی حزب اختلاف کی جماعتوں کی طرف سے منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس کے بعد ہوا ہے جہاں پاکستان ڈیمموکریٹک موومونٹ کے نام سے  اتحاد بنانے اور موجودہ حکومت کو گھر جانے کی ضرورت پر متفق ہونے کے باوجود اپوزیشن اسمبلیوں سے استعفی دینے پر راضی نا ہو سکی۔ 

ذرائع کے مطابق صوبائی اور قومی اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کے معاملے پر گرما گرم بحث کا آغاز ہوا  جس میں بڑی پارٹیوں کے رہنماؤں کے مابین لمبے عرصے تک اس معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تاہم ، اسمبلیوں کو چھوڑنے کا فیصلہ بالآخر ترک کردیا گیا حالانکہ پیپلز پارٹی کے چیئرپرسن بلاول بھٹو زرداری اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے ایک بار اپنی پارٹی کے استعفوں کو ایک دوسرے کے پاس پیش کرنے کی پیش کش کی تھی۔ 

یہ بھی پڑھیں:  فردوس عاشق کے حکومت پہ الزامات، حکومت نے تردید کر دی

ذرائع نے نجی نیوز چینل کو بتایا بلاول نے پیش کش کی تھی کہ وہ اپنی پارٹی کے استعفے نواز شریف کے پاس پیش کر دیتے ہیں  جو اس کے بعد پاکستان واپسی پر قومی اسمبلی کے اسپیکر کو حزب اختلاف کے سارے استعفے ایک ساتھ پیش کرسکیں۔

 اس پیشکش پر نواز شریف کی جانب سے کہا گیا کہ وہ اس قدم کے خلاف نہیں ہیں لیکن وہ پی ٹی آئی کی زیرقیادت حکومت کو یہ قدم اٹھانے سے پہلے دباؤ میں ڈالنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ آپ مجھے پیپلز پارٹی کے استعفے دیں اور میں آپ کو مسلم لیگ (ن) کے استعفے دوں گا اور پھر آپ ان سب کو جے یو آئی (ف) کے مولانا فضل الرحمن کے حوالے کر سکتے ہیں۔

بلال رشید

بلال رشید

بلال رشید ایک شہری امور اور سیاسی تجزیہ کار ہیں جو مقامی طرزِ حکمرانی اور شہری ترقی کے معاملات پر تجزیہ پیش کرتے ہیں۔ ان کی تحریریں شہروں کی منصوبہ بندی، بلدیاتی سیاست اور عوامی مفاد سے متعلق موضوعات پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

نئی PSL ٹیموں کی قیمت: PSL 11 فرنچائزز کے لیے اعلان

نئی PSL ٹیموں کی قیمت: PSL 11 فرنچائزز کے لیے اعلان

نومبر 29, 2025
چیا سیڈز کے فوائد اور استعمال

چیا سیڈز کے فوائد، غذائی طاقت اور استعمال کے طریقے

نومبر 29, 2025
فیڈرل بورڈ ایس ایس سی رزلٹ 2025 سیکنڈ اینول امتحانات کے نتائج جاری

فیڈرل بورڈ ایس ایس سی رزلٹ 2025 سیکنڈ اینول امتحانات

نومبر 28, 2025
پاکستانیوں کے لیے متحدہ عرب امارات کا ویزا: نئی پابندیاں، پراسیسنگ اور اہم اپڈیٹس

پاکستانیوں کے لیے متحدہ عرب امارات کا ویزا: نئی پابندیاں، پراسیسنگ اور اہم اپڈیٹس

نومبر 28, 2025
Vivo iQOO 15 فیچرز اور پاکستان میں قیمت

Vivo iQOO 15 فیچرز اور پاکستان میں قیمت

نومبر 27, 2025
نیا واٹس ایپ اسٹیٹس ڈرافٹ فیچر ریلیز

نیا واٹس ایپ اسٹیٹس ڈرافٹ فیچر ریلیز

نومبر 27, 2025

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

نئی PSL ٹیموں کی قیمت: PSL 11 فرنچائزز کے لیے اعلان

نئی PSL ٹیموں کی قیمت: PSL 11 فرنچائزز کے لیے اعلان

نومبر 29, 2025
چیا سیڈز کے فوائد اور استعمال

چیا سیڈز کے فوائد، غذائی طاقت اور استعمال کے طریقے

نومبر 29, 2025
فیڈرل بورڈ ایس ایس سی رزلٹ 2025 سیکنڈ اینول امتحانات کے نتائج جاری

فیڈرل بورڈ ایس ایس سی رزلٹ 2025 سیکنڈ اینول امتحانات

نومبر 28, 2025

ہمارے ساتھ رہئے

Facebook Youtube Instagram Newspaper X Twitter Medium Reddit Tiktok

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

ہم کوکیز استعمال کرتے ہیں تاکہ ہم آپ کو ہماری ویب سائٹ پر بہترین تجربہ فراہم کریں۔ اگر آپ اس سائٹ کا استعمال جاری رکھتے ہیں تو ہم اس بات کو قبول کریں گے کہ آپ اس سے خوش ہیں۔