Skip to main content

اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہوش رُبا اضافہ

بلال رشید by بلال رشید
ستمبر 16, 2023
in پاکستانی معیشت کی خبریں – جی ڈی پی، مہنگائی اور اقتصادی پیش رفت
government's conscious 01

نگران حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 26 روپے 2 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 17 روپے 34 پیسے فی لیٹر اضافے کی منظوری دے دی جس سے پیٹرول کی قیمت 331 روپے 38 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 329 روپے 18 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔  جبکہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں کوئی ترمیم نہیں کی گئی۔

وزارت خزانہ کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ بین الاقوامی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے رجحان کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ یہ اضافہ ستمبر کے مہینے میں دوسرا بڑا اضافہ ہے۔ ستمبر کے شروع میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 18  روپے کا اضافہ کیا تھا اور اس سے پہلے اگست میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا تھا جس کے بعد ملک میں مہنگائی میں بھی اضافہ دیکھا گیا تھا۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یہ مسلسل چوتھا اضافہ ہے اور مجموعی طور پر 30 جولائی کے بعد سے ان مصنوعات کی قیمتوں میں 31 فیصد سے زیادہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اس اضافہ سے پہلے اگست میں شرح مہنگائی میں 27.4 فیصد سے زائد اضافے کے بعد ہوا ہے جس کا آنے والے دنوں میں ملک میں روز مرہ کی اشیاء پر بھی اثر پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں | اسٹیٹ بینک کا شرح سود 22 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

اس وقت تمام پیٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی ٹیکس صفر ہے لیکن حکومت پیٹرول پر 60 روپے فی لیٹر پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی (پی ڈی ایل) وصول کر رہی ہے جبکہ ایچ ایس ڈی اور ہائی آکٹین بلینڈنگ کمپونینٹ اور 50 رون پیٹرول پر 95 روپے فی لیٹر وصول کر رہی ہے۔ حکومت پیٹرول اور ایچ ایس ڈی پر 18 سے 22 روپے فی لیٹر کسٹم ڈیوٹی بھی وصول کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  اگلے بجٹ میں زیادہ سے زیادہ ریلیف دیں: وزیر اعظم کی معاشی ٹیم کو ہدایت
بلال رشید

بلال رشید

بلال رشید ایک شہری امور اور سیاسی تجزیہ کار ہیں جو مقامی طرزِ حکمرانی اور شہری ترقی کے معاملات پر تجزیہ پیش کرتے ہیں۔ ان کی تحریریں شہروں کی منصوبہ بندی، بلدیاتی سیاست اور عوامی مفاد سے متعلق موضوعات پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

راولپنڈی تعلیمی بورڈ کا بڑا اقدام پرچوں کی جانچ کے لیے ڈیجیٹل سسٹم متعارف

راولپنڈی تعلیمی بورڈ کا بڑا اقدام: پرچوں کی جانچ کے لیے ڈیجیٹل سسٹم متعارف

اکتوبر 29, 2026
کراچی پورٹ پر امپورٹڈ گندم لے کر پہلا بحری جہاز پہنچ گیا

کراچی پورٹ پر امپورٹڈ گندم لے کر پہلا بحری جہاز پہنچ گیا

اکتوبر 29, 2026
اسلام آباد ٹریفک پولیس کا بڑا فیصلہ طلبہ کے لیے بائیک لائسنس قوانین میں نرمی

اسلام آباد ٹریفک پولیس کا بڑا فیصلہ: طلبہ کے لیے بائیک لائسنس قوانین میں نرمی

اکتوبر 29, 2026
بے روزگار نوجوانوں کے لیے خوشخبری پاکستان ریلوے میں 800 سے زائد اسامیوں کا اعلان

بے روزگار نوجوانوں کے لیے خوشخبری: پاکستان ریلوے میں 800 سے زائد اسامیوں کا اعلان

اکتوبر 28, 2026
تاریخی سنگِ میل وفاقی وزیر احسن اقبال کا خلائی مشن کا اعلان

تاریخی سنگِ میل: وفاقی وزیر احسن اقبال کا خلائی مشن کا اعلان

اکتوبر 28, 2026
مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی پاکستان کی ایران بحران کے سفارتی حل پر زور

مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی: پاکستان کی ایران بحران کے سفارتی حل پر زور

اکتوبر 28, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

راولپنڈی تعلیمی بورڈ کا بڑا اقدام پرچوں کی جانچ کے لیے ڈیجیٹل سسٹم متعارف

راولپنڈی تعلیمی بورڈ کا بڑا اقدام: پرچوں کی جانچ کے لیے ڈیجیٹل سسٹم متعارف

اکتوبر 29, 2026
کراچی پورٹ پر امپورٹڈ گندم لے کر پہلا بحری جہاز پہنچ گیا

کراچی پورٹ پر امپورٹڈ گندم لے کر پہلا بحری جہاز پہنچ گیا

اکتوبر 29, 2026
اسلام آباد ٹریفک پولیس کا بڑا فیصلہ طلبہ کے لیے بائیک لائسنس قوانین میں نرمی

اسلام آباد ٹریفک پولیس کا بڑا فیصلہ: طلبہ کے لیے بائیک لائسنس قوانین میں نرمی

اکتوبر 29, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.