کل بروز منگل 10 دسمبر ، 2024 حج درخواستیں جمع کرانے کا آخری دن ہے۔ یہ تاریخ حکومت کی حج اسکیم کے تحت درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ ہے۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق، اب تک 72,000 سے زائد درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔ درخواستیں 2 لاکھ روپے کی ابتدائی ادائیگی کے ساتھ جمع کرائی جا سکتی ہیں، جبکہ قرعہ اندازی کے بعد 4 لاکھ روپے کی دوسری قسط 10 دنوں کے اندر جمع کرائی جا سکتی ہے۔
باقی رقم اگلے سال 10 فروری تک جمع کروانی ضروری ہے۔