جنوبی افریقہ کا پاکستان کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ

آج بروز منگل کراچی میں پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کے کپتان کوئٹن ڈی کوک نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا انتخاب کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دو میچوں کی سیریز میں پاکستان میں 2007 کے بعد سے جنوبی افریقہ کا یہ پہلا ٹیسٹ میچ ہے جو جناح اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب بابر اعظم ہاتھ کی انجری کے باعث نیوزی لینڈ میں آخری سیریز سے باہر ہونے کے بعد ٹیسٹ فارمیٹ میں پاکستان کی قیادت کررہے ہیں۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے اس میچ میں پاکستان نے دو کھلاڑیوں کو ڈیبیو کرایا۔

پاکستان کی جانب سے اوپننگ بلے باز عمران بٹ اور اسپنر نعمان علی کو ڈیبیو کرایا ہے جبکہ حسن علی کی قومی ٹیم میں 2 سال بعد واپسی ہوئی ہے۔

کپتان بابر اعظم نے بتایا کہ وکٹ کافی خشک لگ رہی ہے اور ہمارا ارداہ پہلے بیٹنگ کا تھا لیکن ٹاس پر کسی کا اختیار نہیں ہوتا۔

یہ بھی پڑھیں | بابر اعظم اور کگیسو ربادہ میں سے کون جیتے گا؟

کپتان کا کہنا تھا کہ ہمیں لگ رہا ہے گیند زیادہ ٹرن ہو گا کیونکہ وکٹ خشک ہے جس سے اسپنرز کو مدد ملے گی۔


جنوبی افریقہ کی ٹیم: ایڈن مارکرم ، ڈین ایلگر ، فاف ڈو پلیسیس ، راسی وین ڈیر ڈوسن ، ٹمبا باوما ، کوئٹن ڈی کوک (کپتان) ، جارج لنڈے ، کیشیو مہاراج ، کاگیسو ربادا ، انریچ نورٹی ، لونگی اینگیڈی

پاکستانی ٹیم: عابد علی ، عمران بٹ ، اظہر علی ، بابر اعظم (کپتان) ، فواد عالم ، محمد رضوان ، فہیم اشرف ، حسن علی ، نعمان علی ، یاسر شاہ ، شاہین آفریدی

حرمین رضا

حرمین رضا اردو خبر میں پاکستان میں مقیم مصنف اور سابق ایڈیٹر ہیں۔