جانئے 2021 میں مشہور سیاسی میمز سے متعلق

یہ 2021 کم از کم ایک مشکل سال رہا ہے جس میں ایک تباہ کن وبائی مرض کورونا وائرس سے لے کر آسمان کو چھوتی مہنگائی اور پاکستان میں شدید گرم سیاسی ماحول رہا ہے۔ لیکن ان مشکل وقتوں میں بھی، سوشل میڈیا نے ہمیں تسلی دینے کے لیے سیاسی میمز سے بھرپور مزاحیہ لمحات تلاش کرنا جاری رکھے۔

 آئیے ان سیاسی میمز پر نظر ڈالٹے ہیں جنہوں نے اس سال ہمیں خوب ہنسایا۔ 

 ‘لہسن ادرک ہے’ 

ایک پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری اشیائے خوردونوش کی قیمتیں کم کر رہے تھے کہ لہسن کے لفظ پر پھنس گئے۔ “لہسن” کے اردو ترجمے کے لیے لفظ کی تلاش کرتے ہوئے فواد چوہدری نے غلطی سے لہسن کے لئے لفظ “ادراک” استعمال کر دیا۔ 

 اور آپ جانتے ہیں کہ ٹویٹر کبھی بھی ایسا موقع ضائع نہیں کرتا۔ 

 ایک ٹویٹر صارف نے لکھا کہ تمام مرد “ایک جیسے ہیں” اور “جب ان سے کہا جائے کہ پودینہ لائیں تو دھنیا لے آتے ہیں اور دھنیا لانے کو کہا جائے تو پدینہ لے آتے ہیں۔

 ‘نانگن ڈانس’

  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ایم این اے عامر لیاقت حسین اپنے متنازع اسٹنٹ اور بیانات کی وجہ سے ہمیشہ سرخیوں میں رہتے ہیں، جس نے کچھ مزاحیہ میمز کو جنم دیا ہے۔ عامر لیاقت نے اس سال بھی مایوس نہیں کیا۔ 

یہ بھی پڑھیں | وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے ٹک ٹاک جوائن کر لیا

ایک نجی ٹی وی چینل کی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران سیاست دان اور ٹیلی ویژن میزبان ناگن — مادہ سانپ — کی طرح ناچتے ہوئے فرش پر پھسل گئے۔ اور اس حرکت نے انٹرنیٹ پر خوب میمز کا کاروبار چمکایا۔

 ایک ٹویٹر صارف نے اس کی اس حرکت کو ان چھوٹے بچوں سے تشبیہ دی جو شادی کی تقریبات میں ناگن ڈانس کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ 

 ‘نہ پپی، نہ جھپی’ 

عید کے قریب ہی، خاندانی تقریبات اور اجتماعات کے دوران کورونا وائرس سے متاثر ہونے کا ایک عام خوف تھا جو درست تھا۔ حکومت اور ماہرین صحت نے عوام کو مشورہ دیا تھا کہ وہ چوکس رہیں اور بڑے اجتماعات اور جسمانی رابطے سے گریز کریں۔ لیکن سابق معاون خصوصی اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنما فردوس عاشق اعوان نے کوویڈ19 پروٹوکول کی بجائے سادہ اور مؤثر طریقے سے عمل کرنے کی وضاحت کی۔ 

انہوں نے کہا تغا کہ “اس عید روایتی جھپیاں اور پپیاں نا ہونگی”.

ان کی اس بات پر بھی ٹویٹر میمز سے بڑھ گیا اور خوب طنزیہ ٹویٹس کیں۔

حرمین رضا

حرمین رضا اردو خبر میں پاکستان میں مقیم مصنف اور سابق ایڈیٹر ہیں۔