اکثر ایسا ہوتا ہے کہ ہم موبائل ڈیٹا آف کرنا بھول جاتے ہیں اور اچانک بیلنس کٹ جاتا ہے۔ مگر اب پریشان ہونے کی ضرورت نہیں جاز کی دو آسان اور مفت سروسز کی مدد سے آپ اپنا بیلنس بچا سکتے ہیں۔
جاز بیلنس سیو سروس کوڈ
یہ سب سے آسان اور بالکل مفت طریقہ ہے جس سے آپ کا بیلنس غیر ضروری کٹوتی سے محفوظ رہتا ہے۔
سیو جاز بیلنس سروس ایکٹیویٹ کرنے کا طریقہ:
اپنے فون کا ڈائلر کھولیں۔
کوڈ *275# ڈائل کریں۔
آپ کو تصدیقی پیغام موصول ہوگا کہ سروس ایکٹیو ہو چکی ہے۔
اب آپ کا بیلنس کسی بھی غیر ضروری ڈیٹا چارجز سے محفوظ ہے۔
جاز بلینس سیس سروس غیر فعال (Unsubscribe) کرنے کا طریقہ:
*275*4# ڈائل کریں۔
جاز دوسرا بیلنس سیور سروس
جاز کی یہ سمارٹ سروس آپ کو ایک علیحدہ بیلنس اکاؤنٹ بنانے کی سہولت دیتی ہے۔ یعنی آپ اپنا بیلنس دوسرے اکاؤنٹ میں محفوظ رکھ سکتے ہیں۔
دوسرا بیلنس سروس ایکٹیویٹ کرنے کا طریقہ:
اپنے فون سے *869# ڈائل کریں۔
سروس ایکٹیویٹ ہونے کا تصدیقی پیغام موصول ہوگا۔
آپ کو ایک مینو نظر آئے گا جس میں تین آپشن ہوں گے:
بیلنس مین اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کریں۔
دوسرا بیلنس سے رقم نکالیں۔
سروس ان سبسکرائب کریں۔
جب بھی آپ کو اپنے سیو بیلنس کی ضرورت ہو آپ PKR 1 + ٹیکس فیس ادا کرکے اسے واپس حاصل کر سکتے ہیں۔
دوسرا بیلنس سروس ان سبسکرائب (Unsubscribe) کرنے کا طریقہ:
*869*3# ڈائل کریں۔
یہ بھی پڑھیں: جاز کا بیلنس چیک کرنے کا طریقہ