پی ٹی آئی کا لانگ مارچ گوجرانوالہ سے روانہ
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا ‘حقیقی آزادی مارچ’ پانچویں روز گوجرانوالہ سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی جانب دوبارہ روانہ ہوگیا ہے۔
میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے وفاقی دارالحکومت میں حفاظتی اقدامات میں اضافے پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور دعویٰ کیا کہ حکومت نے پارٹی کے مارچ سے نمٹنے کے لیے کم از کم 30 ہزار سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے ہیں اور بڑی رقم جاری کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں | اگر تحریک انصاف کا لانگ مارچ پرامن رہا تو کوئی رکاوٹ نہیں ڈالیں گے، آغا حسین بلوچ
یہ بھی پڑھیں | چوروں کی غلامی سے موت بہتر ہے: عمران خان کا لانگ مارچ سے خطاب
مارچ کے نئے شیڈول کا اعلان
انہوں نے کہا کہ حکومت دشمن کے ساتھ نہیں نمٹ رہی بلکہ یہ سب آپ کے اپنے لوگ ہیں۔ فواد چوہدری نے مارچ کے نئے شیڈول کا اعلان بھی کیا۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ گوجرانوالہ میں رات گزارنے کے بعد 2 نومبر کو پنڈی بائی پاس سے مارچ دوبارہ شروع ہوگا۔
فواد چوہدری نے بتایا کہ گجرات میں وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی اور ان کے صاحبزادے مونس الٰہی مارچ کے شرکاء کا استقبال کریں گے۔ مارچ سیالکوٹ اور ڈسکہ کی بجائے براستہ گجرات اسلام آباد روانہ ہو گا۔