صدف کنول اور شہروز سبزواری آج کل شادی سے متعلق گفتگو پر ٹرینڈ میں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں شادی میں میاں بیوی کے کردار سے متعلق سوال کے جواب میں صدف نے کہا تھا کہ مرد کا درجا اوپر ہے ، وہ کماتا ہے اور بچوں کو کھلاتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجھے اگر شوہر کے جوتے بھی اٹھانے پڑیں تو اس میں کوئی معیوب بات نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں | این اے 249 میں پیپلرز پارٹی کی جیت، دیگر جماعتوں کا انتخابی نتائج ماننے سے انکار
یہ انٹرویو سوشل میڈیا ویب سائٹس پر وائرل ہونے کے ساتھ ہی صدف کنول کے اس بیان پر تنقید کے ساتھ ساتھ تعریف بھی ہوئی۔
حال ہی میں شہروز سبزواری نے ایک اور انٹرویو میں عوام کے تاثرات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ تنقید صرف 10 فیصد طبقے کی ہے جبکہ اکثریت صدف کے بیان کی حمایت کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بےشرمی کو عام کرنا فیمنزم بن گیا ہے۔ فیمنزم اب بس فحاشی کا بنیادی محرک بن گئی ہے۔ انہوں نے عورت مارچ میں اٹھائے گئے کچھ نعروں پر بھی طنز کیا۔
انہوں نے لبرل نہ ہونے پر اپنے اظہار تشکر کے لیے اپنے انسٹاگرام سٹوریز کا سہارا لیا۔ یہاں تک کہ انہوں نے پوسٹ میں اپنی بیوی صدف کنول کو ٹیگ بھی کیا۔