اپریل 28 2020: (جنرل رپورٹر) وفاقی حکومت نے بےروزگاروں کے لئے بڑے پیکج کا اعلان کر دیا- کہا کہ رجسٹریزن کروانے والوں کو فی کس بارہ ہزار دیں گے- بند ہو جانے والے چھوٹے کاروباری اداروں کے بجلی کا بل وفاق تین ماہ تک ادا کرے گا
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی وفاقی حکومت نے کورونا وائرس کے سلسلے میں ہونے والے لاک ڈاؤن سے متاثر تاجر حضرات کے لئے وزیر اعظم کا چھوٹا کاروبار امدادی ہیکج متعارف کروایا ہے- جبکہ بےروزگار اور یومیہ اجرت پر کام کرنے والے مزدوروں کے لئے 75 ارب روپے کے پیکج کا بھی اعلان کیا گیا ہے
اس سلسلے میں جو لوگ بےروزگار ہوئے ہیں ان کو فی کس 12 ہزار کے لئے ویب پورٹل پر رجسٹریشن کروانا لازمی ہو گی- چھوٹے کاروباری افراد کے بجلی کا بل 3 ماہ تک وفاقی حکومت ادا کرے گی
وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ صنعت اور ملازمتوں سے متعلق ای سی سی نے دو پیکج منظور کر لئے ہیں جنہیں منظوری کے لئے آج بروز منگل وفاقی کابینہ میں پیش کیا جائے گا
ان امدادی پیکجز سے کمرشل اور صنعتی صارفین کو بجلی کے بل میں رعایت ملے گی- اس پیکج کے تحت اسی فیصد صنعتیں بجلی بل کی کمی سے فائدہ اٹھائیں گی جبکہ تقریبا ساٹھ لاکھ افراد میں احساس پروگرام کے تحت رقم تقسیم کی جائے گی- ان تمام امدادی پیکجز کا اطلاق چاروں صوبوں سمیت گلگت بلستان اور آزاد کشمیر پر بھی ہو گا- اس کے علاوہ دیگر شعبوں کو بھی ریلیف ملنے کا امکان ہے
یاد رہے کہ اس سلسلے میں ای سی سی کا اجلاس بروز سوموار مشیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ کی زیرصدارت ہوا جس میں ان تمام پیکز پر بات چیت کی گئی