سینئر صحافی ایاز امیر کی بہو قتل
اسلام آباد کے علاقے چک شہزاد میں سینئر صحافی ایاز امیر کی بہو کو قتل کر دیا گیا ہے۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ایاز امیر کے بیٹے شاہ نواز نے مبینہ طور پر اپنی اہلیہ سارہ کو گھر میں قتل کیا۔ اس کی لاش ایک فارم ہاؤس سے ملی۔
ایاز امیر کے بیٹے پولیس کی حراست میں
پولیس ترجمان نے بتایا کہ ایاز امیر کے بیٹے کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق اسلام آباد پولیس کے اعلیٰ افسران اور فرانزک ٹیمیں جائے وقوعہ پر موجود تھیں۔
پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور جو بھی حقائق سامنے آئیں گے وہ شیئر کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں | کراچی میں مزید مون سون بارشوں کا کوئی امکان نہیں
یہ بھی پڑھیں | کراچی: دو دن میں ڈینگی کیسز دوگنے ہو گئے
مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے پمز ہسپتال اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔
ایاز میر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایسا واقعہ کسی کے ساتھ نہیں ہونا چاہیے اور کسی کو بھی ایسا سانحہ برداشت نہیں کرنا چاہیے۔
قتل پر صحافی ایاز میر کا موقف
ان کے بیٹے کے نشے میں دھت ہونے کی خبروں کے بارے میں پوچھے جانے پر صحافی نے جواب دیا: "میں اس بارے میں کیا کہہ سکتا ہوں؟ یہ قانونی معاملہ ہے۔”
اصل میں کیا ہوا؟
خاندان کے ذرائع کے مطابق سارہ اور شاہ نواز کی شادی کو صرف تین ماہ ہوئے تھے۔ ذرائع نے بتایا کہ ان کی آن لائن ملاقات ہوئی. انہوں نے مزید کہا کہ سارہ دبئی میں کام کرتی تھی اور صرف ایک دن پہلے ہی پاکستان پہنچی تھی اور ایک کار خریدی تھی۔
جوڑے کے درمیان رات کے وقت فارم ہاؤس پر جھگڑا ہوا جہاں وہ شاہ نواز کی والدہ کے ساتھ مقیم تھے۔ ذرائع نے بتایا کہ شاہ نواز نے سارہ کو لوہے کی چیز (ڈمپر) سے مارا جس سے وہ بے ہوش ہوگئیں۔ اس کے بعد، اس نے مبینہ طور پر اسے باتھ ٹب میں لے جا کر پانی کا نل کھول دیا۔
جائے وقوعہ کا فرانزک سروے مکمل کر لیا گیا ہے اور قتل کے ہتھیار اور دیگر شواہد تجزیے کے لیے بھیج دیے گئے، ذرائع نے مزید کہا کہ شاہ نواز کی والدہ نے سب کچھ دیکھا اور پولیس کو بلایا۔