نامور اداکارہ اور میزبان و اداکار یاسر حسین کی اہلیہ اقرا عزیز نے سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک خاتون کی تصویر شئیر کی اور ساتھ لکھا کہ بھیک نہیں مانگوں گی، ہاتھ نہیں پھیلاؤں گی جس کا مقصد اس خاتون کی خود کمانے کے لئے کی جانے والی محنت کو داد دینا تھا۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ اقرا عزیز نے خاتون کی رکشہ چلاتے ہوئے تصویر شئیر کی اور ساتھ ڈسکرہشن میں لکھا کہ بھیک نہیں مانگوں گی، ہاتھ نہیں پھیلاؤں گی نیز کہا کہ اس عورت نے گھریلو جھگڑوں سے تنگ آ کر اپنے شوہر سے علیحدگی اختیار کر لی لہذا ا یہ اپنے بچوں کا پیٹ پالنے کے لئے رکشہ چلانے پر مجبور ہے۔ اس کی دو بیٹیاں ہیں اور اپنی بیٹیوں کے مستقبل کے لئے وہ پیسے جمع کر رہی ہے جس پر اداکارہ نے اسے سراہنے کی کوشش کی ہے۔
پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ اقرا عزیز نے خاتون کی رکشہ چلاتے ہوئے تصویر شئیر کی اور ساتھ ڈسکرہشن میں لکھا کہ بھیک نہیں مانگوں گی، ہاتھ نہیں پھیلاؤں گی نیز کہا کہ اس عورت نے گھریلو جھگڑوں سے تنگ آ کر اپنے شوہر سے علیحدگی اختیار کر لی لہذا ا یہ اپنے بچوں کا پیٹ پالنے کے لئے رکشہ چلانے پر مجبور ہے۔ اس کی دو بیٹیاں ہیں اور اپنی بیٹیوں کے مستقبل کے لئے وہ پیسے جمع کر رہی ہے جس پر اداکارہ نے اسے سراہنے کی کوشش کی ہے۔
اداراکارہ کی انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی تصویر کو اس لنک پر کلک کر کے دیکھا جا سکتا ہے۔
اداکارہ نے لکھا کہ ان تمام مشکلات و پریشانیوں کے باوجود جو بات قابل توجہ ہے وہ اس کے چہرے ہر مسکراہٹ ہے۔ اقرا عزیز نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ جس میں ان خاتون کے دل کی بات تھی کہ "عزت سے محنت کر کے اپنی بیٹیوں کو پالوں گی ہاتھ نہیں پھیلاؤں گی”۔
اپنی اس پوسٹ میں اقرا عزیز نے ہیش ٹیگ کا بھی استعمال کیا اور کہا کہ شئیر ٹو اوئیر یعنی لوگوں کو باخبر کرنے کے لئے شئیر کریں۔ اس پوسٹ کو دوسرے لوگوں تک بھی ہہنچائیں۔
انسٹاگرام زرائع کے مطابق اداکارہ کی پوسٹ جو پچھلے روز شئیر کی گئی تھی اسے اب تک 86 ہزار مداح لائک کر چکے ہیں جبکہ اس پوسٹ مختلف قسم کے تبصروں یعنی کمنٹس کا بھی سلسلہ جاری ہے۔
ایک مداح نے پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس خاتون پر فخر ہے جو اپنی بیٹیوں کو رزق حلال کی تلاش میں نکلی ہوئی ہے۔ ایک اور شخص نے کمنٹ کیا کہ یہی لوگ دراصل ہمارے ملک پاکستان کے ہیروز ہیں۔