Skip to main content

اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

بھارتی خاتون فیسبک پر ملنے والے شخص سے شادی کرنے پاکستان پہنچ گئی

بلال رشید by بلال رشید
جولائی 25, 2023
in تفریحی خبریں – فلم، ڈرامہ، موسیقی اور شوبز اپ ڈیٹس
پیٹرولیم ڈیلرز آج وزیر پیٹرولیم سے ملاقات کریں گے

بھارتی خاتون فیسبک پر ملنے والے شخص سے شادی کرنے پاکستان پہنچ گئی

سیکورٹی ذرائع کے مطابق ایک ہندوستانی خاتون خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے ایک شخص سے شادی کرنے اور اس کے ساتھ رہنے کے لیے پاکستان آ گئی ہے جبکہ خاتون کی اس شخص سے دوستی  فیسبک پر ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر دہلی کی رہائشی پینتیس سالہ انجو نے مبینہ طور پر  چند روز قبل اپنے 25 سالہ عاشق نصر اللہ کو دیکھنے کے لیے پاکستان کا سفر شروع کیا۔ نصر اللہ کا تعلق دیر بالا کے خوبصورت علاقے سے ہے۔

  ان دونوں میں سے کسی نے بھی ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں کی کہ آیا وہ ابھی تک شادی کے بندھن میں بندھے ہیں یا نہیں۔

دوستی فیسبک پر ہوئی

 ایک بیان میں انجو نے نصراللہ سے اپنی محبت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان کی اور نصراللہ کے درمیان فیس بک پر دوستی ہوئی جو اب محبت میں بدل چکی ہے اور اب وہ ان کے بغیر اپنی زندگی کا تصور بھی نہیں کرسکتی۔ ادھر سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ انجو اور نصراللہ کے درمیان دوستی کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

دیر بالا کے ضلعی پولیس افسر مشتاق خان نے بھی خاتون کی آمد کی تصدیق کی ہے۔ جبکہ لڑکی کے بارے میں تحقیقات کی جا رہی ہیں اور وہ فی الحال پولیس کی حراست میں ہے۔ سیکورٹی ایجنسیاں اس متعلق انکوائری کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں |مسلم لیگ ن نے عبوری وزیر اعظم کے لیے اسحاق ڈار کے امیدوار ہونے کی تصدیق کر دی

یہ بھی پڑھیں:  آپ پاکستان کیوں نہیں گئے بھارتی ٹیچر نے مسلمان طالب علم سے پوچھا

سیما حیدر کا بدلہ ؟

 دلچسپ بات یہ ہے کہ آن لائن رومانس کا تازہ ترین واقعہ کچھ روز قبل 27 سالہ سیما غلام حیدر اور 22 سالہ سچن مینا کے درمیان منظر عام پر آیا جن کے مطابق ان کی ملاقات مقبول آن لائن گیم پب جی کے ذریعے ہوئی تھی۔ اس واقعے کے مطابق سیما اپنے چار بچوں کے ساتھ اپنے ساتھی کے ساتھ رہنے کے لیے بھارت بھاگ گئی تھی۔ سیما اپنے چار چھوٹے بچوں کے ساتھ مئی میں غیر قانونی طور پر ہندوستان میں داخل ہوئی تھی۔ جوڑے نے شادی کرنے اور ساتھ رہنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ پولیس معاملے کی تفصیلی تحقیقات کر رہی ہے۔ ناظرین اب حالیہ واقعے کو مزاح سے سیما حیدر کا بدلہ قرار دے رہے ہیں۔

بلال رشید

بلال رشید

بلال رشید ایک شہری امور اور سیاسی تجزیہ کار ہیں جو مقامی طرزِ حکمرانی اور شہری ترقی کے معاملات پر تجزیہ پیش کرتے ہیں۔ ان کی تحریریں شہروں کی منصوبہ بندی، بلدیاتی سیاست اور عوامی مفاد سے متعلق موضوعات پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

قطر کا پاکستانیوں کے لیے 30 روزہ فری ٹورسٹ ویزا کا اعلان

 قطر کا پاکستانیوں کے لیے 30 روزہ فری ٹورسٹ ویزا کا اعلان

اکتوبر 30, 2026
سرمایہ کاروں کے لیے بڑی خوشخبرری پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اسلامک کاؤنٹر کا آغاز

سرمایہ کاروں کے لیے بڑی خوشخبرری: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اسلامک کاؤنٹر کا آغاز

اکتوبر 30, 2026
آسان قرضہ اسکیم اسٹیٹ بینک کا چھوٹے کاروباروں کے لیے آن لائن پورٹل کا آغاز

آسان قرضہ اسکیم: اسٹیٹ بینک کا چھوٹے کاروباروں کے لیے آن لائن پورٹل کا آغاز

اکتوبر 30, 2026
ڈیجیٹل پنجاب 60 ہزار سے زائد سکولوں کی نگرانی کے لیے نئی ایپ کا آغاز

ڈیجیٹل پنجاب: 60 ہزار سے زائد سکولوں کی نگرانی کے لیے نئی ایپ کا آغاز

اکتوبر 30, 2026
مہنگائی کا نیا جھٹکا: پاکستان میں ڈیزل کی قیمت 400 روپے سے اوپر چلی گئی

مہنگائی کا نیا جھٹکا: پاکستان میں ڈیزل کی قیمت 400 روپے سے اوپر چلی گئی

اکتوبر 30, 2026
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے لیے فنانسنگ تک رسائی کو آسان بنانے کے لیے ایک مرکزی ڈیجیٹل پورٹل کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ یہ نیا آن لائن پلیٹ فارم ملکی تاریخ میں پہلی بار کاروباری افراد کو کسی بھی بینک یا ترقیاتی مالیاتی ادارے سے قرض کے حصول کے لیے ایک ہی ونڈو فراہم کرتا ہے جس سے روایتی کاغذی کارروائی کا خاتمہ ممکن ہو گا۔ کاروباری قرضوں کے لیے واحد ڈیجیٹل پورٹل کی خصوصیات اسٹیٹ بینک کے احکامات کے مطابق یکم نومبر 2026 سے تمام کمرشل بینکوں کے لیے لازم ہو گا کہ وہ ایس ایم ای قرضوں کی درخواستیں صرف اسی پورٹل کے ذریعے وصول کریں۔ کوئی بھی پاکستانی شہری جو قانونی کاروبار چلا رہا ہے وہ اس پورٹل پر اکاؤنٹ بنا کر اپنی درخواست جمع کرا سکتا ہے۔ اس اقدام کا مقصد کاروباری شعبے میں مالی شمولیت کو فروغ دینا اور نوجوان کاروباری افراد کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ ریئل ٹائم ٹریکنگ اور شفافیت کا نظام اس جدید پلیٹ فارم کی سب سے بڑی خاصیت یہ ہے کہ درخواست گزار اپنے لون کا اسٹیٹس لائیو ٹریک کر سکتے ہیں۔ اگر بینک کسی وجہ سے درخواست مسترد کرتا ہے تو پورٹل پر مسترد ہونے کی واضح وجوہات بھی دیکھی جا سکیں گی۔ اسٹیٹ بینک ایک لائیو ڈیش بورڈ کے ذریعے تمام بینکوں کی کارکردگی اور قرضوں کی منظوری کے عمل کی خود نگرانی کرے گا۔

اسٹیٹ بینک کا بڑا اقدام: بزنس لون کے لیے نئی ویب سائٹ کا آغاز

اکتوبر 30, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

قطر کا پاکستانیوں کے لیے 30 روزہ فری ٹورسٹ ویزا کا اعلان

 قطر کا پاکستانیوں کے لیے 30 روزہ فری ٹورسٹ ویزا کا اعلان

اکتوبر 30, 2026
سرمایہ کاروں کے لیے بڑی خوشخبرری پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اسلامک کاؤنٹر کا آغاز

سرمایہ کاروں کے لیے بڑی خوشخبرری: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اسلامک کاؤنٹر کا آغاز

اکتوبر 30, 2026
آسان قرضہ اسکیم اسٹیٹ بینک کا چھوٹے کاروباروں کے لیے آن لائن پورٹل کا آغاز

آسان قرضہ اسکیم: اسٹیٹ بینک کا چھوٹے کاروباروں کے لیے آن لائن پورٹل کا آغاز

اکتوبر 30, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.