پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے 12 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے جو 30 اگست سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ شان مسعود اس میچ میں ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ سعود شکیل کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
پی سی بی نے کچھ اہم تبدیلیاں کی ہیں، جن میں اسپنر ابرار احمد اور تجربہ کار فاسٹ باؤلر میر حمزہ کی ٹیم میں واپسی شامل ہے۔ شاہین شاہ آفریدی اس میچ میں دستیاب نہیں ہوں گے، جس کی وجہ سے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔ اس کے علاوہ عامر جمال کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، تاہم ان کی شرکت فٹنس کلیئرنس پر منحصر ہوگی۔
پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی باؤلرز کی کارکردگی تسلی بخش نہیں رہی، جس کی وجہ سے ٹیم مینجمنٹ نے اس میچ میں نئے کمبی نیشن کے ساتھ میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کے نام (اسکواڈ)
شان مسعود (کپتان)، سعود شکیل (نائب کپتان)، ابرار احمد، عبداللہ شفیق، بابر اعظم، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سلمان علی آغا، خرم شہزاد، محمد علی، نسیم شاہ، اور میر حمزہ۔