مائیکرو سافٹ کے بانی اور بل اور میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے سی ای او بل گیٹس نے کوویڈ19 کا مقابلہ کرنے کے لئے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آج جمعرات کو وزیر اعظم عمران خان نے متفقہ کاوشوں اور سمارٹ لاک ڈاؤن کے ذریعے
کورونا وائرس کی دوسری لہر کا مقابلہ کرنے کے پاکستان کی کوششوں سے بل گیٹس کو آگاہ کیا۔
وزیر اعظم نے اس عزم کا اظہار امریکی بزنس میگنیٹ سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران کیا جہاں دونوں فریقین نے ملک میں کوویڈ19 کی صورتحال اور پولیو کے خاتمے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔
یہ بھی پڑھیں | وزیر اعظم عمران خان کا دورہ سیالکوٹ، ایئر سیال کا افتتاح کر دیا گیا
وزیر اعظم عمران خان نے صحت اور معیشت پر کوویڈ19 کے مضر اثرات کو کنٹرول کرنے اور اس کے خاتمے کے لئے پاکستان کی پالیسی کا اشتراک کیا۔ انہوں نے بل گیٹس فاؤنڈیشن کی جانب سے احسان پروگرام کی مسلسل حمایت کو تسلیم کیا جس سے پاکستان کی آبادی کا سب سے کمزور طبقہ صحت ، غذائیت اور مالی شمولیت سے اپنی مہارت سے فائدہ اٹھا سکے گا۔
تمام ترقی پذیر ممالک کو محفوظ اور موثر کوویڈ19 ویکسین کی فراہمی کے لئے بل گیٹس فاؤنڈیشن کی تعریف کرتے ہوئے وزیر اعظم نے اس بات کی تصدیق کی کہ پولیو کا خاتمہ حکومت کی ایک اہم ترجیح ہے۔
وزیر اعظم نے پولیو کے خاتمے کے لئے پاکستان کی ایمرجنسی مینجمنٹ صلاحیت میں اضافے کے لئے حمایت کرنے پر بل گیٹس فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کیا اور انہوں نے بتایا کہ ملک بھر میں انسداد پولیو مہم تیز کی جارہی ہے۔
وزیر اعظم عمران اور گیٹس نے پولیو کے خاتمے اور کوویڈ19 کا مقابلہ کرنے کے مشترکہ مقاصد پر مل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔