اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ، بشریٰ بی بی نے کارکنان سے اپیل کی ہے کہ وہ 24 نومبر سے جاری احتجاج کو محض عمران خان کی رہائی کے لحاظ سے نا دیکھیں بلکہ اسے ملک کے مستقبل کی جنگ کے طور پر دیکھیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ مسئلہ صرف میرے شوہر کی رہائی کا نہیں بلکہ پاکستان کی عزت و وقار کا ہے۔ انہوں نے اس بات کا بھی عہد کیا کہ مطالبات کے تسلیم ہونے تک احتجاج جاری رہے گا۔
بشریٰ بی بی نے کارکنان کو ہدایت دی کہ وہ مظاہروں کی ویڈیوز بنائیں جن میں عوام اور پارٹی کے کارکنان دونوں شامل ہوں۔ انہوں نے مظاہرین کو متنبہ کیا کہ انٹرنیٹ بندش کی صورت میں متبادل انتظامات کریں تاکہ پیغام عام کیا جا سکے۔
بشریٰ بی بی نے سوشل میڈیا کارکنان اور یوٹیوبرز پر زور دیا کہ وہ مظاہروں کی ویڈیوز لائیو شیئر کریں تاکہ عوام تک اصل معلومات پہنچ سکے۔ انہوں نے کارکنان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی کارکن زخمی ہو تو اس کی مدد یقینی بنائی جائے۔
انہوں نے کہا کہ مظاہرے نہ صرف عمران خان کی رہائی بلکہ پاکستان کی عزت و وقار کی جنگ ہیں۔ بشریٰ بی بی نے اسے پارٹی وفاداری کی آزمائش قرار دیا اور یقین دلایا کہ مظاہروں کے دوران کوئی بھی کارکن تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جو افراد مظاہروں کی ویڈیوز فراہم نہیں کریں گے، انہیں آئندہ پارٹی ٹکٹ نہیں دیا جائے گا۔