جدی افراد کیسے ہوتے ہیں
جدی افراد درمیانے اور چھوٹے قد کے ہوتے ہیں. ان کے بال سنہرے یا سیاہ ہوتے ہیں جنہیں وہ ہمیشہ صاف رکھتے ہیں.ان کی آنکھیں عمدہ قسم کی ہوتی ہیں. یہ مزاج کے لحاظ سے سست اور کم گو ہوتے ہیں لیکن گفتگو بڑی عمدگی سے کرتے ہیں.طبیعت کے لحاظ سے مہربان ہوتے ہیں
جدی لوگ بہت سنجیدہ ہوتے ہیں. اور جس کام یا معاملے میں مصروف ہوں اسے بڑی سنجیدگی سے لیتے ہیں. یہ افراد ہمت نہیں ہارتے اور ہر طرح کی مشکلات میں حوصلے اور صبر کا مظاہرہ کرتے ہیں. یہ لوگ وقت کی اہمیت کو جانتے ہیں.جس کام میں ہاتھ ڈالتے ہیں ہو جاتا ہے کیونکہ یہ بالکل صحیح طریقے اختیار کرتے ہیں.جدی افراد انتہائی منؔظم، سخت، محنتی، پر عزم اور با ہمّت ہوتے ہیں اور اپنی ان خاصیتوں کے باعث نامور سیاست دان، تاجر اور سربراہ مملکت ہوتے ہیں
جدی کا ذہن حقیقتاََ مادہ پرست ہوتا ہے. انہیں مختلف ممالک کی مختلف کرنسیوں کے نرخ کا پتہ ہوتا ہے اور یہ سونے کی عالمی منڈیوں کے اتار چڑھاؤ سے بھی واقف ہوتے ہیں. جدی اپنی جائیداد کی اپنے بچوں کی طرح حفاظت کرتے ہیں
جدی افراد معاملات کو کریدنے کے عادی نہیں ہوتے
یہ لوگ معاملات کو کریدنے کے عادی نہیں ہوتے بلکہ ایک سرسری نظر دوڑانے کے بعد انہیں نمٹا دیتے ہیں. جدی صحیح اور غلط کے فرق کو بخوبی سمجھتے ہیں لیکن جسے یہ ایک بار صحیح کہہ دیں، اسے غلط تسلیم کرنے پر کبھی تیار نہیں ہوتے. انہیں اپنی قابلیت اور مہارت کا احساس ہوتا ہے اور اس پر فخر کرتے ہیں. جن لوگوں میں قابلیت اور مہارت نہیں ہوتی. جدی افراد کبھی انہیں اپنا دوست نہیں بناتے

صرف مادی طاقت ہی جدی افراد کو متحرک نہیں کرتی
انہیں اپنے مقام اور رتبے کا بہت خیال ہوتا ہے. مادی فائدوں سے ان کا دل نہیں بھرتا. ان کی زندگی میں معیار کا بہت دخل ہوتا ہے کیونکہ ان کے مطابق معیار برقرار رکھنے کا بھی صلہ ملتا ہے. مادہ پرستی کے دلدادہ جدی افراد اپنے راستے کی مشکلات سے نہیں گھبراتے بلکہ ان مشکلات کو ختم کرنے کے بعد ان کی قابلیت اور صلاحیتیں مزید نکھر جاتی ہیں. تاہم صرف مادی طاقت ہی جدی افراد کو متحرک نہیں کرتی بلکہ محض اپنی خود کی تسکین کے لئے یہ متحرک ہو سکتے ہیں. لیکن ایسا صرف وہ لوگ کرتے ہیں جو ذہنی طور پر ناپختہ ہوتے ہیں اور اپنی خود کی تسکین کرتے کرتے ستم گر بن جاتے ہیں
جدی لوگ احساس کمتری میں مبتلا ہوتے ہیں
ذہنی طور پر پختہ جدی انتہائی حقیقت پسند اور عقل مند ہوتے ہیں.ان میں بڑی عاجزی ہوتی ہے. انہیں اپنے آپ کا بخوبی علم ہوتا ہے اور یہی انکی طاقت کی روشنی ہوتی ہے. دولت، اعلی درجہ کی ملازمت، شہرت، جسمانی تحفظ اور جذباتی تسکین کو یہ بے حد اہمیت دیتے ہیں. جدی لوگ خود کو دنیا کا دھتکارا ہوا انسان خیال کرتے ہیں. اس لئے یہ جان توڑ کر محنت کرتے ہیں
یہ احساس کمتری میں مبتلا ہوتے ہیں. جدی افراد ہر کام میں سب سے آگے رہتے ہیں. اگر ان کو گھر میں ان کے مزاج کا آدمی مل جائے یا ساتھی مل جائے تو یہ گھریلو زندگی کو بے حد پسند کرتے ہیں. جدی افراد کو ایک ایسے کام کا انتخاب کرنا چاہیے جس کو ان کا ذہن اور جسم برداشت کر سکے اور یہ اپنی صلاحیتوں کا کھل کر اظہار کر سکیں. ان لوگوں میں مالیات اور انتظامی عہدوں کے لئے ایک خاص ملکہ پایا جاتا ہے. یہ اپنے مالکان کے وفادار رہتے ہیں
جدی افراد ہر کام کو بڑی آسانی سے کر لیتے ہیں کیونکہ ان میں ہمت و استقلال بہت زیادہ پایا جاتا ہے اور اس کی وجہ سے یہ ترقی کی منازل طے کرتے ہیں.یہ بڑے وقار سے اپنی ذمہ داری قبول کرتے ہیں اور وہ سماجی حلقوں میں بڑے سرگرم ہوتے ہیں.ان کی جذباتی حساسیت اور ذہنی متلون مزاجی اور معمولی باتوں پر افسوس کرنا ان کی سب سے بڑی رکاوٹیں ہیں.یہ دل کے بڑے سخت ہوتے ہیں اور دوستوں کا بڑا خیال رکھتے ہیں.
محبت میں بھی جائیداد کی مانند حق ملکیت جتاتے ہیں
جہاں تک رومان اور محبت کا تعلق ہے، ان کی فطرت بڑی پیچیدہ ہوتی ہے. جدی کو ازدواجی تعلقات کا شوقین خیال نہیں کیا جاتا. جدی افراد میں ایک خاص قسم کی بے رحمی پائی جاتی ہے.جس کی وجہ غالباََ ضرورت سے زیادہ حوصلہ کا مظاہرہ ہے. وہ امن پسند اور کاروباری قسم کے آدمی کہلانا پسند نہیں کرتے. یہ اپنی شریک حیات کو اپنے قابو میں رکھتے ہیں. وہ محبت میں بھی جائیداد کی مانند حق ملکیت جتاتے ہیں. یہ ظاہری طور پر غیر جمہوری نظر آتے ہیں لیکن داخلی طور پر پیار و محبت کی شدید خواہش رکھتےہیں. اگر ان کو یہ چیزیں حاصل نہ ہوں ، جس میں خود ان کا زیادہ قصور ہوتا ہے تو وہ خود کو تنہا اور شکست خوردہ محسوس کرنے لگتے ہیں.
یہ لوگ بجلی کی طرح دوسروں کی کمزوروں کو دیکھ لیتے ہیں
ان کا ذہن ہر وقت حالات سے فائدہ اٹھانے کے لئے تیار رہتا ہے. یہ شازو نادر ہی سازشی ہوتے ہیں. جدی لوگ بجلی کی طرح دوسروں کی کمزوروں کو دیکھ لیتے ہیں اور پھر ان کو اپنے مفادات کے لئے استعمال کرنا شروع کر دیتے ہیں. یہ سخت محنت کا کام کرنے کے قائل نہیں ہوتے.
جدی افراد دیکھنے میں صاف ستھری اور دل کش شخصیت کے مالک ہوتے ہیں. یہ آسانی سے مشتعل نہیں ہوتے اور ہنگامی حالات میں اپنا حوصلہ برقرار رکھتے ہیں.
بزدلی کسی احساس کمتری کی وجہ سے نہیں ہوتی
ان کی بزدلی کسی احساس کمتری کی وجہ سے نہیں ہوتی، بلکہ ان لوگوں کی سنجیدہ فطرت کے باعث پیدا ہو جاتی ہے. یہ عمومی طور پر بے حد حساس ہوتے ہیں. یہ اپنے خیالات کا بڑی تیزی سے اظہار کرتے ہیں. اور ان کو خود معلوم نہیں ہوتا کہ یہ کیا کہہ رہے ہیں.
یہ حساس محتاط اور محبت کرنے میں تھوڑے سے بزدل ہوتے ہیں لیکن جس سے محبت کرتے ہیں اس کے وفادار بن کر رہتے ہیں. ان کے خیالات بہت بلند ہوتے ہیں بعض اوقات یہ بڑی محبت کا اظہار کرتے ہیں لیکن اکثر اوقات محتاط اور لا تعلق بنے رہتے ہیں. اس کی وجہ سے محبوب اور ان کے درمیان غلط فہمی پیدا ہو جاتی ہے.ان کا محبوب ایک آئیڈیل ہوتا ہے یہ جس سے محبت کرتے ہیں اس کے بارے میں یہ بڑے خود غرض بھی ہوتے ہیں.
ان کو عجلت پسندی سے کام کرنا پسند نہیں ہوتا
شادی کے بعد ان لوگوں کی قوت اظہار میں ااضافہ ہو جاتا ہے. وہ زندگی کے روشن پہلو سے لطف اندوز ہوتے ہیں. جدی افراد وقت کی قدر و قیمت سے واقف ہوتے ہیں اور یہ بڑے صبرو تحمل سے کام کرتے ہیں. ان کو عجلت پسندی سے کام کرنا پسند نہیں ہوتا. جدی افراد بعض خامیوں اور خوبیوں سمیت ہر لحاظ سے کامیاب انسان ثابت ہوتے ہیں