اردو خبر

Facebook Youtube Instagram Newspaper Medium Reddit Tiktok X Twitter
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی کی خبریں
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی نیوز
  • بین اقوامی خبریں
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

بجٹ پیش ہو گیا، سرکاری تنخواہیں نہیں بڑھیں، کوئی نیا ٹیکس نہیں لگا،پر تعیش اشیاء مہنگی ہو گئیں، اپوزیشن کی مخالفت

عبدالرحمٰن وقار by عبدالرحمٰن وقار
جون 13, 2020
in اہم خبریں, بزنس کی خبریں, سیاست کی خبریں, قومی نیوز, مالیات, معیشت کی خبریں
بجٹ پیش ہو گیا، سرکاری تنخواہیں نہیں بڑھیں، کوئی نیا ٹیکس نہیں لگا،پر تعیش اشیاء مہنگی ہو گئیں، اپوزیشن کی مخالفت

جون 13 2020: (جنرل رپورٹر) آئیندہ مالی سال 2020-21 کے لئے 3437 ارب روپے خسارے کے ساتھ 71 کھرب 37 ارب روہے کا بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کر دیا گیا ہے- بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کسی قسم کا کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ہے جبکہ پینشن میں بھی اضافہ نہیں ہوا ہے-  بجٹ میں درآمد ہونے والی چیزیں مہنگی جبکہ ملک میں بننے والی چیزیں سستی کر دی گئی ہیں- اس حوالے سے درآمدی سگریٹ انرجی ڈرنکس  اور گاڑیاں مہینگی ہو گئی ہیں جبکہ پاکستان میں بننے والے موبائل, کپڑے جوتے, رکشے, ایل ای ڈی وغیرہ سستی کر دی گئی ہیں

سروس سیکٹر اور ٹول مینوفیکچرنگ کے لئے ٹیکس میں کمی کی گئی ہے- انشورنس پریمم اور ڈیلرز پر ودہولڈنگ ٹیکس کو ختم کر دیا گیا یے- کسی قسم کا نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا ہے

تفصیلات کے مطابق وفاقی صنعت و پیداوار حماد اظہر نے قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کیا جبکہ آئیندہ سال کے لئے اقتصادی شرح نمو کا ہدف دو اشاریہ ایک رکھا گیا ہے- مہمگائی کی شرح کا متوقع ہدف 6.5 جبکہ اکاؤنٹ خسارے کا ہدف 4.4 فیصد ہے

آئیندہ مالی سال میں سود کی ادائیگیوں کے لئے 2946 ارب روہے مختص کئے گئے ہیں جبکہ وفاقی ترقیاتی پروگرام کے لئے 650 ارب روہے اور ایف بی آر ٹیکس ریوینیو کے لئے 4963 ارب روہے نیز نان ٹیکس ریونیو کے لئے 1610 ارب روہے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے

اسمگلنگ کی حوصلہ شکنی کی خاطر سینٹی وئیر, کپڑے, کمییکلز, لیدر, ٹیکسٹائل, ربڑ وغیرہ کو کسٹم ڈیوٹی سے استثنی دے دیا گیا ہے- اسمگلنگ سے متعلقہ سزاؤں کو عقلی اور جامع بنانے کے لئے کم سے کم سزا دینے کا قانون متعارف کروایا جائے گا تا کہ کسٹم حکام محض اپنی مرضی سے ملزم نا چھوڑیں – نیز طبی مقاصد کے لئے درآمد ہونے والی غزا کو بھی سیل ٹیکس سے استثنی دے دیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں:  جولائی اور اگست میں کورونا کا عروج ہو گا, وزیر اعظم کی وباء متعلق خصوصی گفتگو

نان پرافٹ اداروں اور فلاحی تنظیموں کے لئے لازمی قرار دے دیا گیا ہے کہ وہ ٹیکس کریڈٹ حاصل کرنے کے لئے پچھلے سال کے ٹیکس گوشوارے جمع کروائیں

آئی ٹی کے لئے 20 ارب, موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لئے 6 ارب, زراعت کے فروغ کے لئے 12 ارب, آبی وسائل کے لئے 69 ارب, مواصلات کے لئے 37 ارب جبکہ کورونا جیسی آفات سے نمٹنے کے لئے 70 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں

دوسری جانب دفاعی بجٹ میں 138 ارب روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ مجموعی طور پر 12 کھرب 90 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں– پاکستان ریلوے کے لئے 40 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں

تحریک انصاف کی جانب سے بجٹ پیش کئے جانے پر اپوزیشن نے شدید احتجاج اور نعرے بازی کی- آٹا چور چینی چور علی بابا چالیس چور وغیرہ نعرے لگاتے رہے جبکہ پارلیمنٹ سے واک آؤٹ بھی کر دیا- اپوزیشن کا کہنا تھا یہ بجٹ صرف عوام دشمن ہی نہیں بلکہ پاکستان دشمن بھی ہے

عبدالرحمٰن وقار

عبدالرحمٰن وقار

عبدالرحمٰن وقار ایک سینئر صحافی اور کالم نگار ہیں جو ملکی سیاست، معیشت اور عالمی تعلقات پر گہرے تبصرے اور تجزیے کرتے ہیں۔ وہ گزشتہ پندرہ سالوں سے پرنٹ اور ڈیجیٹل میڈیا میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

آپریشن بنیان المرصوص کیا ہے؟ پاکستان کا بھارت کے خلاف جوابی فوجی اقدام

آپریشن "بنیان المرصوص” کیا ہے؟ پاکستان کا بھارت کے خلاف جوابی فوجی اقدام

مئی 10, 2025
پاکستان بھارتی میزائل حملوں کے جواب میں جوابی کارروائی کا آغاز

پاکستان کا بھارت پر جوابی حملہ: فضائی اڈوں پر میزائل حملوں کے بعد کشیدگی میں اضافہ

مئی 10, 2025
پاکستان کی فضائی حدود بحال، پروازوں کی منسوخی کا فیصلہ ایئرلائنز پر چھوڑ دیا گیا

پاکستان کی فضائی حدود بحال، پروازوں کی منسوخی کا فیصلہ ایئرلائنز پر چھوڑ دیا گیا

مئی 9, 2025
پاکستان سرمایہ کاری کے لیے کھلا ہے محمد اورنگزیب

پاکستان سرمایہ کاری کے لیے کھلا ہے: محمد اورنگزیب

مئی 9, 2025
پاکستان اور ناروے کا دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا عزم

پاکستان اور ناروے کا دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا عزم

مئی 9, 2025
پاکستانی افواج نے 77 بھارتی ڈرونز مار گرائ

پاکستانی افواج نے 77 بھارتی ڈرونز مار گرائے، سرحدی کشیدگی میں اضافہ

مئی 9, 2025

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

آپریشن بنیان المرصوص کیا ہے؟ پاکستان کا بھارت کے خلاف جوابی فوجی اقدام

آپریشن "بنیان المرصوص” کیا ہے؟ پاکستان کا بھارت کے خلاف جوابی فوجی اقدام

مئی 10, 2025
پاکستان بھارتی میزائل حملوں کے جواب میں جوابی کارروائی کا آغاز

پاکستان کا بھارت پر جوابی حملہ: فضائی اڈوں پر میزائل حملوں کے بعد کشیدگی میں اضافہ

مئی 10, 2025
پاکستان کی فضائی حدود بحال، پروازوں کی منسوخی کا فیصلہ ایئرلائنز پر چھوڑ دیا گیا

پاکستان کی فضائی حدود بحال، پروازوں کی منسوخی کا فیصلہ ایئرلائنز پر چھوڑ دیا گیا

مئی 9, 2025

ہمارے ساتھ رہئے

Facebook Youtube Instagram Newspaper X Twitter Medium Reddit Tiktok

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

ہم کوکیز استعمال کرتے ہیں تاکہ ہم آپ کو ہماری ویب سائٹ پر بہترین تجربہ فراہم کریں۔ اگر آپ اس سائٹ کا استعمال جاری رکھتے ہیں تو ہم اس بات کو قبول کریں گے کہ آپ اس سے خوش ہیں۔اوکے