پاکستان کے سابق کپتان بابراعظم نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں دو اہم ریکارڈز اپنے نام کر لئے ہیں۔ یہ میچ برسبین میں کھیلا گیا اور بارش کی وجہ سے صرف سات اوورز پر مشتمل تھا۔
سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے والے پاکستانی کھلاڑی
بابراعظم نے اس میچ میں اپنے کیریئر کا 124واں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلا جس کے ساتھ ہی وہ سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے والے پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔ اس سے قبل یہ اعزاز شعیب ملک کے پاس تھا جنہوں نے 123 میچز کھیلے تھے۔
سب سے زیادہ کیچز کا نیا ریکارڈ
بابراعظم نے فخر زمان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سب سے زیادہ کیچز لینے والے پاکستانی کھلاڑی کا اعزاز بھی حاصل کیا۔ ان کے ٹی ٹوئنٹی کیریئر میں اب تک 52 کیچز ہو چکے ہیں جب کہ فخر زمان نے 50 کیچز لیے تھے۔
پاکستان آسٹریلیا میچ کا خلاصہ
بارش کے باعث مختصر ہونے والے اس میچ میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 93 رنز کا ہدف دیا۔ گِلین میکسویل کی 19 گیندوں پر 43 رنز کی اننگ نے آسٹریلیا کو مضبوط پوزیشن دلائی۔ جواب میں پاکستان کی ٹیم 64 رنز پر آؤٹ ہو گئی اور میچ 29 رنز سے ہار گئی۔