اگر آپ بائنانس استعمال کرتے ہیں اور اپنا اکاؤنٹ مستقل طور پر ڈیلیٹ کرنا چاہتے ہیں تو یہ عمل واپس نہیں ہو سکتا۔ بائنانس اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے کے بعد آپ اپنے ٹریڈنگ ریکارڈ، ٹرانزیکشن ہسٹری اور اکاؤنٹ کے ڈیٹا تک دوبارہ رسائی حاصل نہیں کر سکیں گے۔ اسی لیے یہ بہت ضروری ہے کہ ڈیلیٹ کرنے سے پہلے آپ اپنے فنڈز نکال لیں اور اہم معلومات کا بیک اپ بنا لیں۔
بائنانس موبائل ایپ کے ذریعے بائنانس اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے کا طریقہ
- بائنانس ایپ میں لاگ ان کریں
سب سے پہلے اپنی بائنانس ایپ کھولیں اور اپنے ویریفائیڈ ای میل یا موبائل نمبر اور پاسورڈ کے ذریعے لاگ ان کریں۔ - سیکیورٹی سیٹنگز میں جائیں
پروفائل آئیکون پر ٹیپ کریں اور Security کا سیکشن کھولیں۔ - اکاؤنٹ مینجمنٹ
نیچے سکرول کریں اور Manage Account پر ٹیپ کریں۔ یہاں آپ کو دو آپشنز نظر آئیں گے: Disable Account اور Delete Account۔ - ڈیلیٹ کرنے کی وجہ منتخب کریں
Delete Account پر ٹیپ کریں اور وجہ منتخب کریں جیسے:
اب اکاؤنٹ استعمال نہیں کرنا
متعدد اکاؤنٹس کو ملانا
دیگر وجوہات
اس کے بعد Continue اور Agree & Continue پر ٹیپ کریں۔
- اکاؤنٹ ڈیلیٹ کریں
تمام فنڈز کے ضائع ہونے کی تصدیق کے لیے باکس چیک کریں پھر Delete Account پر ٹیپ کریں۔ سیکیورٹی ویریفیکیشن مکمل کرنے کے بعد آپ کا اکاؤنٹ مستقل طور پر ڈیلیٹ ہو جائے گا۔
بائنانس اکاؤنٹ عارضی طور پر ڈیلیٹ کرنے کا طریقہ
اگر آپ مستقل ڈیلیٹ نہیں کرنا چاہتے بلکہ صرف اکاؤنٹ عارضی طور پر بند کرنا چاہتے ہیں تو Disable Account بہتر آپشن ہے۔
بائنانس ایپ یا ویب پر لاگ ان کریں۔
Security Settings > Devices and Activities پر جائیں۔
Account Activity کے نیچے Disable Account پر ٹیپ کریں اور تصدیق کریں۔
اکاؤنٹ دو گھنٹے میں عارضی طور پر غیر فعال ہو جائے گا۔
نوٹ: غیر فعال اکاؤنٹ کے فنڈز محفوظ رہیں گے اور دوبارہ استعمال کے لیے بحال کیا جا سکتا ہے۔
بائنانس اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے سے پہلے یہ اقدامات ضرور کریں
اپنے تمام فنڈز کسی اور والیٹ یا اکاؤنٹ میں منتقل کریں۔
تمام اوپن ٹریڈز اور آرڈرز منسوخ کریں۔
ٹیکس یا مستقبل کے لیے ٹرانزیکشن ہسٹری کا بیک اپ لیں۔
اپنی رجسٹرڈ ای میل اور فون نمبر تک رسائی برقرار رکھیں تاکہ سیکیورٹی ویریفیکیشن مکمل ہو سکے۔
بائنانس اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنا ایک مستقل قدم ہے اور صرف اس صورت میں کریں جب آپ واقعی اس کا استعمال بند کرنا چاہتے ہوں۔ عارضی غیر فعال کرنا زیادہ محفوظ اور آسان طریقہ ہے۔ ہمیشہ پہلے اپنے فنڈز نکالیں اور ڈیٹا کا بیک اپ بنا لیں۔






