اردو خبر

Facebook Youtube Instagram Newspaper Medium Reddit Tiktok X Twitter
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی کی خبریں
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی نیوز
  • بین اقوامی خبریں
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

 این آر او مانگنے تک باجوہ کے ساتھ ایک پیج پر تھے، عمران خان 

عدیل حسن by عدیل حسن
فروری 2, 2024
in سیاست کی خبریں
5 2

این آر او مانگنے تک باجوہ کے ساتھ ایک پیج پر تھے

سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وہ سابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ساتھ این آر او مانگنے تک ایک ہی پیج پر تھے۔

 ویڈیو لنک کے ذریعے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا کے دوران اس وقت کی حکومت اور اسٹیبلشمنٹ ایک پیج پر تھے اور دنیا نے ہماری پالیسیوں کو سراہا۔

جنرل باجوہ سے تعلقات کب کشیدہ ہوئے؟

 عمران خان نے کہا کہ جنرل باجوہ کے ساتھ تعلقات اس وقت کشیدہ ہوئے جب انہوں نے سیاسی مخالفین کے لیے این آر او کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ سابق آرمی چیف احتساب مہم کے خلاف تھے کیونکہ انہوں نے این آر او اور قومی احتساب بیورو (نیب) میں تبدیلی کا مطالبہ کیا تھا۔ 

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ان کی پوری جدوجہد قانون اور انصاف کی بالادستی کے لیے تھی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ جنرل باجوہ کے ساتھ ان کے تعلقات ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے عہدے سے ہٹائے جانے پر مزید کشیدہ ہوگئے تھے۔ 

یہ بھی پڑھیں | نئی عسکری قیادت سے کوئی تعلق نہیں، عمران خان

یہ بھی پڑھیں | عمران خان نے انضمام کے بعد مجھے پی ٹی آئی پنجاب کی کمان کی پیشکش کی ہے، پرویز الٰہی

عمران خان نے کہا کہ میں چاہتا تھا کہ جنرل فیض افغانستان سے امریکی انخلاء کے وقت آئی ایس آئی کو سرگرم کریں۔ عمران خان نے مزید کہا کہ آئی ایس آئی کے سابق سربراہ کے پاس اس کا زیادہ تجربہ تھا۔ 

یہ بھی پڑھیں:  تحریک انصاف کی سیاسی پارٹیز کی فارن فنڈنگ سے متعلق جلد فیصلے کی درخواست

 پشاور دھماکہ پر عمران خان کا رد عمل

 عمران خان نے پشاور کی پولیس لائنز میں ایک مسجد میں خودکش دھماکے پر بھی گہرے دکھ کا اظہار کیا اور بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے بعد ٹی ٹی پی کے حوالے سے اپنی پارٹی کی پالیسی پر پر تنقید کرنے کی مذمت کی۔

 عمران خان نے کہا کہ اس دہشتگردی کا میں جوابدہ نہیں ہوں کیونکہ میں اب اقتدار میں نہیں ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کے دور میں دہشت گردی کنٹرول میں تھی۔ انہوں نے کہا کہ وہ دہشت گردی اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے ذمہ دار نہیں ہیں۔   عمران خان نے کہا کہ اقتدار میں رہنے والے اور ان سے پہلے 30 سال تک حکومت کرنے والے موجودہ بحران کے ذمہ دار ہیں۔

عدیل حسن

عدیل حسن

عدیل حسن ایک اقتصادی نامہ نگار ہیں جو کاروباری ترقی اور شہری منڈیوں سے متعلق موضوعات پر لکھتے ہیں۔ ان کی رپورٹنگ ملکی معیشت، تجارتی رجحانات، اور کاروباری مواقع کے تجزیے پر مبنی ہوتی ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

واٹس ایپ گروپ کیسے ڈیلیٹ کریں

واٹس ایپ گروپ کیسے ڈیلیٹ کریں

نومبر 23, 2025
پنجاب میں 2026 میٹرک اور انٹر امتحانات کی تاریخوں کا اعلان

پنجاب میں 2026 میٹرک اور انٹر امتحانات کی تاریخوں کا اعلان

نومبر 23, 2025
پی ایس ایل 2026 کے لیے پی سی بی نے انعامی رقم میں بڑا اضافہ کردیا

پی ایس ایل 2026 کے لیے پی سی بی نے انعامی رقم میں بڑا اضافہ کردیا

نومبر 22, 2025
ایزی پیسہ سے بغیر ایپ کے پیسے کیسے بھیجیں

ایزی پیسہ سے بغیر ایپ کے پیسے کیسے بھیجیں

نومبر 22, 2025
2025 میں مفت روبکس کیسے حاصل کریں؟

2025 میں مفت روبکس کیسے حاصل کریں؟

نومبر 22, 2025
ٹی20 ورلڈ کپ 2026: پاکستان بمقابلہ بھارت میچ کی تاریخ اور مقام کا اعلان

ٹی20 ورلڈ کپ 2026: پاکستان بمقابلہ بھارت میچ کی تاریخ اور مقام کا اعلان

نومبر 22, 2025

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

واٹس ایپ گروپ کیسے ڈیلیٹ کریں

واٹس ایپ گروپ کیسے ڈیلیٹ کریں

نومبر 23, 2025
پنجاب میں 2026 میٹرک اور انٹر امتحانات کی تاریخوں کا اعلان

پنجاب میں 2026 میٹرک اور انٹر امتحانات کی تاریخوں کا اعلان

نومبر 23, 2025
پی ایس ایل 2026 کے لیے پی سی بی نے انعامی رقم میں بڑا اضافہ کردیا

پی ایس ایل 2026 کے لیے پی سی بی نے انعامی رقم میں بڑا اضافہ کردیا

نومبر 22, 2025

ہمارے ساتھ رہئے

Facebook Youtube Instagram Newspaper X Twitter Medium Reddit Tiktok

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

ہم کوکیز استعمال کرتے ہیں تاکہ ہم آپ کو ہماری ویب سائٹ پر بہترین تجربہ فراہم کریں۔ اگر آپ اس سائٹ کا استعمال جاری رکھتے ہیں تو ہم اس بات کو قبول کریں گے کہ آپ اس سے خوش ہیں۔