مصنف کے بارے میں

صفحۂ اول

تبصرے

    ایمن خان کی حالیہ وائرل ویڈیو پر عوام کی جانب سے شدید تنقید

    ایمن خان نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر ایک پروموشنل ویڈیو پوسٹ کرنے کے بعد خود کو پریشانی میں ڈال دیا ہے۔ 

    تفصیلات کے مطابق حال ہی میں ایمن خان کی ایک پروموشنل فوڈ ویڈیو انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی جس میں وہ بریانی کھاتے ہوئے دکھائی دیتی ہیں۔ 

    جیسے ہی ایمن کی ویڈیو شیئر کی گئی ، اس میں بہت سارے تنقیدی تبصرے لوگوں نے شامل کئے۔ 

    تقریبا ویڈیو میں جو کچھ بھی ایمن نے کیا اس پر ایمن کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ 

    دیکھنے والوں کے مطابق ، ایمن کھانا کھاتے ہوئے کانٹے سے بہت زیادہ شور کر رہی ہے اور بہت شور مچا رہی ہے اور کچھ مداحوں نے یہ بھی کہا کہ بھلا کانٹے سے چاول کون کھاتا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں | عالیہ بھٹ نے ریپر محمد شاہ کی نئی ویڈیو کو “بہت ہارڈ” قرار دے دیا

    اس ویڈیو میں ایمن خان، شان مصالحہ کے لئے پروموشنل ویڈیو ایکٹر کا کردار ادا کر رہی ہے جس کے مطابق جب تک بریانی میں شان
    مصالحہ استعمال نا کیا جائے ایمن خان کو بریانی کا مزہ نہیں آتا ہے۔

    کسی نے ایمن خان کے کھانے کے انداز پر تنقید کی تو کسی اور کوئی اور نقص نکالا تاہم ایمن خان کی جانب سے تنقیدی مبصرین کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے اور نا ہی انہوں نے کوئی وضاحت پیش کی ہے۔

    جاویریہ حارث

    جاویریہ حارث اردو خبر میں پاکستان میں مقیم مصنف اور سابق ایڈیٹر ہیں۔

    سبسکرائب
    کو مطلع کریں
    guest
    0 Comments
    Inline Feedbacks
    View all comments
    0
    آپ اس متعلق کیا کہتے ہیں؟ اپنی رائے کمنٹ کریںx
    ()
    x