اردو خبر

Facebook Youtube Instagram Newspaper Medium Reddit Tiktok X Twitter
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی کی خبریں
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی نیوز
  • بین اقوامی خبریں
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

ایف بی آر نے جنرل باجوہ اور فیملی سے متعلق اثاثے لیک کرنے میں ملوث افسران کو معطل کر دیا

فرحین عباس by فرحین عباس
دسمبر 2, 2022
in قومی نیوز
جنرل باجوہ اور فیملی

معلومات لیک کرنے پر افسران معطل

وفاقی حکومت نے سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ اور اہل خانہ کے ٹیکس گوشواروں سے متعلق معلومات لیک کرنے میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے الزام میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے افسران کے خلاف باضابطہ کارروائی شروع کردی ہے اور متعدد افسران کو معطل کردیا ہے۔ 

 دریں اثناء چیف کمشنر کی سطح کے تقریباً ایک درجن اہلکاروں سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ 

جن دو افسران کو پہلے او ایس ڈی بنایا گیا تھا اور ان کی خدمات ایف بی آر کے ایڈمن پول کے سپرد کی گئی تھیں اب انہیں معطل کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں | وزیر اعظم نے جنرل فیض حمید کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی درخواست منظور کر لی

یہ بھی پڑھیں | ٹی ٹی پی کی جانب سے جنگ بندی ختم کرنے کے بعد حکومت حکمت عملی پر نظرثانی کرے گی

ایف بی آر کا نوٹیفیکیشن

ایف بی آر نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گریڈ 18 کے دو افسران عاطف وڑائچ اور ظہور احمد کو 120 دن کے لیے معطل کر دیا گیا ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ گریڈ 18 کے ان لینڈ ریونیو کے دونوں افسران کو پہلے ان کے عہدوں سے ہٹا دیا گیا تھا۔ 

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ جنرل (ر) قمر باجوہ کے خاندان کی ٹیکس معلومات لیک ہو گئی تھیں۔ ٹیکس گوشوارے کی تصویر ڈپٹی کمشنر کے کمپیوٹر سے لی گئی۔ 

انکوائری کا دائرہ وسیع

 ذرائع نے بتایا کہ انکوائری کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے اور چیف کمشنر کی سطح کے تقریباً ایک درجن اہلکاروں سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  پاکستان کے آئی ایم ایف سے کامیاب مذاکرات ، سبسڈی ختم کرنے پر اتفاق

 انکم ٹیکس کے مزید تین اہلکاروں کو بھی تحقیقات میں شامل کرنے اور چیف کمشنر، کمشنر اور ایڈیشنل کمشنر سے مزید تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

فرحین عباس

فرحین عباس

فرحین عباس ایک تجربہ کار فیچر رائٹر اور صحافی ہیں، جو سماجی موضوعات، انسانی کہانیاں، اور مثبت تبدیلیوں پر لکھنے میں مہارت رکھتی ہیں۔ ان کے تحریری مضامین مختلف قومی اور بین الاقوامی ویب سائٹس پر شائع ہو چکے ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

فیصل آباد کے 8 مشہور پارکس

فیصل آباد کے 8 مشہور پارکس

ستمبر 4, 2025
پشاور کے 10 تاریخی مقامات

پشاور کے 10 تاریخی مقامات

ستمبر 4, 2025
پشاور کی 10 بہترین جامعات

پشاور کی 10 بہترین جامعات

ستمبر 4, 2025
ملتان کے 8 بہترین شاپنگ مراکز

ملتان کے 8 بہترین شاپنگ مراکز

ستمبر 3, 2025
فیصل آباد کے 10 مشہور ٹیکسٹائل

فیصل آباد کے 10 مشہور ٹیکسٹائل بازار

ستمبر 3, 2025
افغانستان میں زلزلے کے بعد متحدہ عرب امارات کی فوری امدادی کارروائیاں

افغانستان میں زلزلے کے بعد متحدہ عرب امارات کی فوری امدادی کارروائیاں

ستمبر 3, 2025

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

فیصل آباد کے 8 مشہور پارکس

فیصل آباد کے 8 مشہور پارکس

ستمبر 4, 2025
پشاور کے 10 تاریخی مقامات

پشاور کے 10 تاریخی مقامات

ستمبر 4, 2025
پشاور کی 10 بہترین جامعات

پشاور کی 10 بہترین جامعات

ستمبر 4, 2025

ہمارے ساتھ رہئے

Facebook Youtube Instagram Newspaper X Twitter Medium Reddit Tiktok

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

ہم کوکیز استعمال کرتے ہیں تاکہ ہم آپ کو ہماری ویب سائٹ پر بہترین تجربہ فراہم کریں۔ اگر آپ اس سائٹ کا استعمال جاری رکھتے ہیں تو ہم اس بات کو قبول کریں گے کہ آپ اس سے خوش ہیں۔