ایشیا کپ 2025 کی شروعات 4 یا 5 ستمبر سے متوقع ہے۔ شائقین کرکٹ کو 7 ستمبر کو پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو مل سکتا ہے۔ یہ ٹورنامنٹ متحدہ عرب امارات میں منعقد ہوگا کیونکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری سیاسی کشیدگی کے باعث بھارت میں مکمل طور پر انعقاد ممکن نہ ہو سکا۔
ایشیا کپ 4 یا 5 ستمبر کو شروع ہونے کا امکان ہے۔
— Eshal Rana (@EshalRana6) July 2, 2025
پاکستان اور بھارت کا میچ 7 ستمبر کو ہونے کا امکان ہے۔
ایشین کرکٹ کونسل جلد شیڈول جاری کرے گی۔#AsiaCup2025 pic.twitter.com/PjWdmtEuqp
ایشیا کپ 2025 اس ٹورنامنٹ کا 17واں ایڈیشن ہوگا اور اس کا فارمیٹ بھی گزشتہ برسوں کی طرح ہوگا۔ اس میں پہلے گروپ اسٹیج ہوگا جس کے بعد سپر فور مرحلہ کھیلا جائے گا۔ اس بار ایشیا کپ میں جو ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ان میں پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔
اگرچہ بھارت کو میزبانی کے حقوق حاصل ہیں لیکن سیاسی کشیدگی اور سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے ٹورنامنٹ UAE میں منعقد ہوگا۔ ایشین کرکٹ کونسل (ACC) کی جانب سے آفیشل شیڈول کا اعلان جولائی کے دوسرے ہفتے میں متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں : اظہر محمود پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ مقرر