اردو خبر

Facebook Youtube Instagram Newspaper Medium Reddit Tiktok X Twitter
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی کی خبریں
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی نیوز
  • بین اقوامی خبریں
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

اگر آپ انرجی ڈرنکس پینا پسند کرتے ہیں تو یہ نقصان ضرور جان لیں

عبدالرحمٰن وقار by عبدالرحمٰن وقار
جون 8, 2024
in صحت, فوڈ, لائف سٹائل نیوز
energy drinks

انرجی ڈرنکس کا استعمال آج کل بہت زیادہ ہو رہا ہے، مگر یہ مشروبات آپ کے لیے جان لیوا بھی ثابت ہو سکتے ہیں۔

یہ انتباہ امریکا میں کی جانے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔

مایو کلینک کی تحقیق میں خبردار کیا گیا کہ انرجی ڈرنکس کے استعمال سے اچانک دل کی دھڑکن رک جانے (کارڈک اریسٹ) کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

اس طرح کے مشروبات میں کیفین اور دیگر ایسے اجزاء کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے جو امراض قلب کے شکار افراد کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں۔

اس تحقیق میں کارڈک اریسٹ کا سامنا کرنے والے 144 مریضوں کا جائزہ لیا گیا۔

ان میں سے 7 مریض ایسے تھے جنہوں نے کارڈک اریسٹ سے کچھ دیر قبل ایک یا اس سے زیادہ انرجی ڈرنکس استعمال کیے تھے۔

محققین نے دل کے ان مسائل کی جانچ بھی کی جو ان مریضوں کو درپیش تھے۔

اگرچہ تحقیق میں یہ ثابت نہیں ہوا کہ انرجی ڈرنکس کا استعمال براہ راست کارڈک اریسٹ کا سبب بنتا ہے، مگر محققین نے خبردار کیا کہ لوگوں، خصوصاً امراض قلب کے خطرے سے دوچار افراد کو ان مشروبات سے بچنا چاہیے یا کم از کم مقدار میں استعمال کرنا چاہیے۔

انہوں نے بتایا کہ اگرچہ انرجی ڈرنک کے استعمال سے اچانک موت کا خطرہ زیادہ نہیں پایا گیا، مگر ان مشروبات سے صحت کو کوئی فائدہ نہیں ہوتا، البتہ نقصان ہونے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔

اس تحقیق کے نتائج جرنل ہارٹ ردھم میں شائع ہوئے۔

اس سے قبل جنوری 2024 میں ناروے میں کی جانے والی ایک تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ مہینے بھر میں صرف ایک انرجی ڈرنک کا استعمال بھی نیند کے مسائل کا خطرہ بڑھانے کے لیے کافی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  کمزور نظر تیز کرنے کے 5 طریقے

اس تحقیق میں 18 سے 35 سال کی عمر کے 53 ہزار سے زیادہ افراد کو شامل کیا گیا تھا۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ جو مرد ہر ہفتے 2 سے 3 بار اس مشروب کا استعمال کرتے ہیں، ان میں دیر سے نیند آنے کا امکان 35 فیصد جبکہ 6 گھنٹے سے کم نیند کا خطرہ 52 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔

اسی طرح نیند کے دوران جاگنے کا امکان 60 فیصد زیادہ بڑھ جاتا ہے۔

اس کے مقابلے میں ہر ہفتے 2 سے 3 انرجی ڈرنکس پینے کی عادی خواتین میں دیر سے نیند آنے کا امکان 20 فیصد تک بڑھ جاتا ہے جبکہ 6 گھنٹے کم نیند کا خطرہ 58 فیصد اور رات میں جاگنے کا امکان 24 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔

تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا کہ جو افراد اس مشروب کا استعمال روزانہ کرتے ہیں، انہیں آدھی رات کو جاگنے کے بعد دوبارہ سونے میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔

اس تحقیق کے نتائج بی ایم جے اوپن جرنل میں شائع ہوئے۔

عبدالرحمٰن وقار

عبدالرحمٰن وقار

عبدالرحمٰن وقار ایک سینئر صحافی اور کالم نگار ہیں جو ملکی سیاست، معیشت اور عالمی تعلقات پر گہرے تبصرے اور تجزیے کرتے ہیں۔ وہ گزشتہ پندرہ سالوں سے پرنٹ اور ڈیجیٹل میڈیا میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

پاکستان میں سونے کی قیمتیں 19 ستمبر 2025

پاکستان میں سونے کی قیمتیں: 19 ستمبر 2025

ستمبر 19, 2025
سیالکوٹ کے 10 بہترین ریسٹورنٹس 2025 میں

سیالکوٹ کے 10 بہترین ریسٹورنٹس 2025 میں

ستمبر 18, 2025
خیبر پختونخوا میں بنیادی صحت مرکز (bhu) کے شیڈول تک رسائی کیسے حاصل کریں

خیبر پختونخوا میں بنیادی صحت مرکز (BHU) کے شیڈول تک رسائی کیسے حاصل کریں

ستمبر 18, 2025
سرگودھا بورڈ انٹرمیڈیٹ (دوسرا سال) کا رزلٹ 2025

سرگودھا بورڈ انٹرمیڈیٹ (دوسرا سال) کا رزلٹ 2025

ستمبر 18, 2025
پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے 12ویں جماعت کے نتائج 2025 – تاریخ، وقت اور چیک کرنے کا طریقہ

پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے 12ویں جماعت کے نتائج 2025 – تاریخ، وقت اور چیک کرنے کا طریقہ

ستمبر 17, 2025
آن لائن فلڈ ریلیف یا ڈیزاسٹر امداد کیسے حاصل کریں

آن لائن فلڈ ریلیف یا ڈیزاسٹر امداد کیسے حاصل کریں

ستمبر 17, 2025

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

پاکستان میں سونے کی قیمتیں 19 ستمبر 2025

پاکستان میں سونے کی قیمتیں: 19 ستمبر 2025

ستمبر 19, 2025
سیالکوٹ کے 10 بہترین ریسٹورنٹس 2025 میں

سیالکوٹ کے 10 بہترین ریسٹورنٹس 2025 میں

ستمبر 18, 2025
خیبر پختونخوا میں بنیادی صحت مرکز (bhu) کے شیڈول تک رسائی کیسے حاصل کریں

خیبر پختونخوا میں بنیادی صحت مرکز (BHU) کے شیڈول تک رسائی کیسے حاصل کریں

ستمبر 18, 2025

ہمارے ساتھ رہئے

Facebook Youtube Instagram Newspaper X Twitter Medium Reddit Tiktok

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

ہم کوکیز استعمال کرتے ہیں تاکہ ہم آپ کو ہماری ویب سائٹ پر بہترین تجربہ فراہم کریں۔ اگر آپ اس سائٹ کا استعمال جاری رکھتے ہیں تو ہم اس بات کو قبول کریں گے کہ آپ اس سے خوش ہیں۔