گیلپ پاکستان کے ذریعہ کئے گئے سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ اگر آج انتخابات ہوئے تو کس پارٹی کو کتنے لوگ ووٹ دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق زیادہ تر لوگوں (22٪) کو اس بات کا ابھی نہیں پتہ کہ وہ کس کو ووٹ ڈالیں گے۔ جبکہ 17٪ لوگوں نے یہ کہتے ہوئے جواب دیا کہ وہ تحریک انصاف کو ووٹ دیں گے۔
مزید برآں، 13٪ نے کہا کہ وہ مسلم لیگ (ن) کی حمایت کریں گے اور 13٪ نے پیپلز پارٹی کو منتخب کیا۔ ایم کیو ایم بھی 12 فیصد ووٹ لے اڑی۔ جے یو آئی-ایف کو 4٪ ، پی ایس پی کو 3 فیصد ، جبکہ ایم ایم اے اور آزاد امیدواروں کو ایک ایک فیصد ووٹ ملے۔
یہ بھی پڑھیں | کوویڈ19:کیا پنجاب میں تعلیمی سال کا دورانیہ بڑھا دیا جائے گا؟
باقی 13٪ نے دیئے گئے آپشنز میں سے "مزید آپشنز” کا انتخاب کیا۔
یاد رہے کہ اس سروے میں 27 اکتوبر سے 17 نومبر کے درمیان لئے گئے 535 افراد کے روبرو انٹرویوز تھے۔
جب لوگوں سے یہ پوچھا گیا کہ آیا وہ ووٹ میں بھی شریک ہوں گے یا نہیں تو 64٪ نے ہاں میں جواب دیا جبکہ 36٪ نے نہیں کہا جو اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ کہ 10 میں سے 6 افراد اپنے ووٹ کے جمہوری حق کو استعمال کرنے کے لئے تیار ہیں۔
جب سروے میں لوگوں سے یہ سوال کیا گیا کہ آپ موجودہ مقامی حکومت سے کتنے فیصد مطمئن ہیں؟ تو جواب دہندگان نے موجودہ میئر اور بلدیاتی اداروں کی کارکردگی سے بڑے پیمانے پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔
تفصیلات کے مطابق 66٪ نے پاسندیدگی کا اظہار کیا جبکہ صرف 34٪ رہائشیوں نے کہا کہ وہ مطمئن ہیں۔