پاکستانی اولمپک کھلاڑی ارشد ندیم کے خلاف پراپیگنڈا کرنے پر اولمپک ایتھلیٹ نیرج چوپڑا نے بھارتی میڈیا کی کلاس لے لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اولمپک طلائی تمغہ جیتنے والے نیرج چوپڑا نے جمعرات کو لوگوں سے اپیل کی کہ مجھے اور میرے تبصروں کو اپنے ذاتی مفادات اور پراپیگنڈہ کو آگے بڑھانے کے لیے استعمال نہ کریں۔
ٹویٹر پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں ، چوپڑا نے کہا کہ میں سب سے درخواست کروں گا کہ براہ کرم مجھے اور میرے تبصروں کو اپنے ذاتی مفادات اور پروپیگنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے استعمال نہ کریں۔ کھیل ہمیں ایک ساتھ رہنے اور متحد ہونے کا درس دیتا ہے۔ میں اپنے حالیہ تبصروں پر عوام کی طرف سے کچھ رد عمل دیکھ کر انتہائی مایوس ہوں۔
یہ بھی پڑھیں | وکٹم ، ٹک ٹکر ، ایف آئی آر میں غلط گھر کا ایڈریس لکھیں
ٹائمز آف انڈیا کے ساتھ چوپڑا کے انٹرویو کا ایک دھواں دار کلپ بدھ کو وائرل ہوا تھا۔ انٹرویو میں ، چوپڑا نے کہا تھا کہ اس نے اپنا پہلا تھرو جلدی جلدی کرنے کی کوشش کی کیونکہ پاکستانی کھلاڑی ارشد ندیم برچھی کے ساتھ گھوم رہا تھا۔ میں فائنل کے آغاز میں اپنے برچھی کی تلاش کر رہا تھا۔ میں اسے ڈھونڈنے کے قابل نہیں تھا۔ اچانک میں نے دیکھا کہ ارشد ندیم اپنی برچھی کے ساتھ ادھر ادھر گھوم رہا ہے۔ پھر میں نے اس سے کہا کہ بھائی یہ برچھی مجھے دے دو ، یہ میری برچھی ہے! مجھے اس کے ساتھ پھینکنا ہے تو اس نے مجھے واپس دے دی۔
یہ بیان سوشل میڈیا پر لوگوں کے ایک طبقے کے لیے کافی تھا کہ وہ ندیم سے نفرت کریں اور الزام لگائے کہ اس نے چوپڑا کی برچھی کے ساتھ "چھیڑ چھاڑ” کی کوشش کی۔