چند آسان چیزوں کی مدد سے آپ گھر بیٹھے ہی درست انداز سے اپنی انگوٹھی کا سائز معلوم کر سکتے ہیں۔
گھر پر انگوٹھی کا سائز ناپنے کے لیے درکار اشیاء:
ایک باریک کاغذی پٹی یا نان اسٹریچ دھاگہ
ایک رولر ، بہتر ہے کہ ملی میٹر میں ناپ سکے
ایک قلم یا مارکر
ایک رنگ (انگوٹھی) سائز چارٹ (آپ آن لائن پرنٹ ایبل ورژن حاصل کر سکتے ہیں)
دھاگے یا کاغذ سے انگوٹھی کا سائز معلوم کرنے کا طریقہ:
کاغذ کی باریک پٹی کاٹیں یا دھاگہ لیں (تقریباً 6 انچ لمبا)۔
اسے انگلی کے نیچے والے حصے کے گرد لپیٹیں (جہاں انگوٹھی پہننی ہے)۔
اسے نہ زیادہ ڈھیلا رکھیں اور نہ بہت ٹائٹ۔
جہاں دھاگہ یا کاغذ ایک دوسرے پر آ کر ملے وہاں مارک لگا دیں۔
مارک سے لے کر کنارے تک کی لمبائی ملی میٹر میں ماپیں۔
اس لمبائی کو رنگ سائز چارٹ سے ملا کر سائز معلوم کریں۔
مثال کے طور پر:
50 ملی میٹر = سائز 5
54 ملی میٹر = سائز 7
57 ملی میٹر = سائز 8
پرانی انگوٹھی سے سائز معلوم کرنے کا طریقہ:
اگر آپ کے پاس پہلے سے کوئی انگوٹھی ہے جو انگلی میں بالکل فِٹ آتی ہے تو اس کا استعمال بھی کیا جا سکتا ہے:
انگوٹھی کو رولر پر رکھیں۔
اندرونی کنارے سے کنارے تک کا قطر (Diameter) ملی میٹر میں ماپیں۔
رنگ سائز کنورژن چارٹ کی مدد سے سائز دیکھیں۔
مثال کے طور پر:
16.5 ملی میٹر = سائز 6
17.3 ملی میٹر = سائز 7
18.1 ملی میٹر = سائز 8
پرنٹ ایبل انگوٹھی سائز چارٹ:
کئی جیولری ویب سائٹس مفت پرنٹ ایبل رنگ سائز چارٹ فراہم کرتی ہیں۔ آپ اسے پرنٹ کر کے اپنی انگلی کے گرد بیلٹ کی طرح لپیٹ سکتے ہیں۔ خیال رکھیں کہ چارٹ 100% سکیل پر پرنٹ کریں تاکہ ناپ درست ہو۔
درست انگوٹھی ناپ لینے کے لیے چند مفید مشورے:
انگلی کا ناپ دن کے اختتام پر لیں کیونکہ دن میں سوجن کی وجہ سے سائز بدل سکتا ہے۔
اگر آپ کی انگلی کی گٹھلی (knuckle) انگلی کی بنیاد سے بڑی ہے تو دونوں کا ناپ لیں اور درمیانی سائز منتخب کریں۔
ناپنے کے لیے نان اسٹریچی (جو کھنچتا نہ ہو) مواد استعمال کریں۔
یہ بھی پڑھیں : Unknown فائل فارمیٹ کیسے کھولیں؟