پاکستانی ٹیم کا انگلینڈ کے ساتھ آخری اور تیسرا ٹیسٹ میچ بھی بارش کی وجہ سے ڈرا ہو گیا جس کی وجہ سے پاکستانی ٹیم ساؤتھمپٹن ٹیسٹ تو بچانے میں کسی طرح کامیاب ہو ہی گئی لیکن سیریز میں ایک صفر سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ نے دس سال بعد پاکستان مے خلاف یہ ٹیسٹ سیریز جیتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق تیسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی ٹیم کی جانب سے چار وکٹس پر 186 رنز بنائے گئے جبکہ بابر اعظم نے 63 رنز کئے اور آؤٹ ہو گئے۔
انگلینڈ کے جینز اینڈریسن کی جانب سے ٹیسٹ میں 7 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا گیا جس کے بعد انہوں نے 600 وکٹس لینے کا سنگ میل عبور کر لیا ہے۔
پاکستانی ٹیم اور ان کے شائقین کے لئے ساؤتھمپٹن میچ باعث رحمت ہی رہا جس کے باعث ابتدائی دو سیشنز تو بلکل بھی کھیلنے سے قاصر رہے جبکہ چائے کے وقفے کے بعد کھیل شروع ہوا اور بابر اعظم اور اظہر علی نے بیٹنگ شروع کی۔
اظہر علی کو جیمز اینڈرسن نے آؤٹ کر کے اپنا 600 شکار کرنے کا ہدف مکمل کیا۔ اظہر علی نے اس ٹیسٹ میں صرف 31 رنز بنائے جبکہ اسد شفیق بھی 21 رنز ہی بنا سکے اور آؤٹ ہو گئے۔
کھیل کے اختتام پذیر ہونے کے وقت بابر اعظم نے ٹوٹل 63 رنز کئے تھے جبکہ فواد عالم کے رنز کا کھاتا کھلنے ہی لگا تھا کہ امپائر نے کم روشنی کی وجہ سے کھیل ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔
اس سارے دن میں صرف 27 اشاریہ ایک اوورز ہی کھیلے جا سکے جس میں 4 وکٹ میں پاکستانی ٹیم کی جانب سے 187 رنز کئے گئے۔ یہ میچ تو ڈرا ہو گیا لیکن انگلینڈ ٹیم دس سال بعد پاکستانی ٹیم سے ٹیسٹ سیریز میں ایک صفر سے جیتنے میں کامیاب ہو گئی۔
ٹیسٹ سیریز میں 267 رنز بنانے والے زیک کرولی مین آف دی میچ قرار پائے جبکہ جوز ہٹلر کو مین آف دی سیریز قرار دے دیا گیا۔