انسٹاگرام نے آخر کار صارفین کو دوسروں کی پوسٹ کردہ ریلز کو ڈاؤن لوڈ کرنے کا اختیار دے دیا ہے تاکہ وہ انہیں ایپ سے باہر شیئر کر سکیں۔
ویڈیو ایپ ٹک ٹوک میں یہ فیچر برسوں سے موجود ہے اور پلیٹ فارم کے باہر ایپ کے واٹر مارک کے ساتھ مختصر ویڈیوز دیکھنے والے لوگوں کی طرف سے اسے کافی مقبولیت حاصل ہے۔
تفصیلات کے مطابق منگل کو کمپنی کے سربراہ ایڈم موسیری نے اپنے انسٹاگرام براڈکاسٹ چینل پر کہا کہ امریکہ میں مقیم صارفین اپنے کیمرہ رول میں ریلز ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے۔ صارفین شیئر آئیکن پر ٹیپ کرکے اور پھر ڈاؤن لوڈ کے آپشن کو منتخب کرکے ایسا کرسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صرف پبلک اکاؤنٹس سے ریلیز ڈاؤن لوڈ کئے جا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ، پبلک اکاؤنٹس ریلز کو ڈاؤن لوڈ کرنے کی صلاحیت کو بند کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں | چیٹ جی پی ٹی کو اٹلی میں بند کرنے کی خطرناک وجہ سامنے آ گئی
اگرچہ انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ آیا ڈاؤن لوڈ کی گئی ریل پر واٹر مارک ہوگا یا نہیں لیکن ان کی پوسٹ کردہ تصویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ ڈاؤن لوڈ کی گئی ویڈیو اکاؤنٹ کے نام کے ساتھ انسٹاگرام کا لوگو بھی دکھائے گی۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ انسٹاگرام نے ہمیشہ صارفین کو ڈرافٹ سے واٹر مارک کے بغیر اپنی ریلز ڈاؤن لوڈ کرنے کی اجازت دی ہے۔