امریکا میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی بنیاد پر مشتمل ایک امریکی کمپنی کی جانب سے کمپیوٹر چپ کو جانوروں کے دماغ کے ساتھ جوڑنے کا کامیاب مظاہرہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے طانی ایلون مسک نے اپنی ایک نئی کمپنی نیورا لنک کے زریعے یہ کمپیوٹر چپ تیار کی اور پھر اس کو جانوروں جے دماغ سے جوڑنے کا کامیاب مظاہرہ بھی اسی کمپنی کی جانب سے کیا گیا۔
زرائع کے مطابق کمپنی کی جانب سے یی دعوی کیا جا رہا ہے کہ اس چپ کے زریعے سے فالج، جوڑوں کے درد، ڈپریشن اور ریڈھ کی ہڈی سمیت بہت سی دماغی اور اعصابی بیماریوں کا علاج کرنا ممکن ہو سکے گا۔
انہوں نے بتایا کہ یہ کمپیوٹر چپ ایک چھوٹے سکے کے سائز کی ہے جسے کسی بھی جاندار کے دماغ میں فٹ کیا جا سکتا ہے۔ کسی بھی جاندار کے دماغ میں فٹ کر کے اس کمپیوٹر چپ مو وائرسلیس سسٹم کی بنیاد پر کسی بھی کمپیوٹر یا اسمارٹ فون کے ساتھ کونیکٹ کیا جا سکتا ہے۔
کمپنی نے دعوی کیا ہے کہ اس کمپیوٹر چپ کو دماغ میں فٹ کرنے سے انسانی خیالات ریکارڈ ہو سکیں گے جنہیں کسی بھی وقت کمپیوٹر یا اسمارٹ فون کے زریعے ری پلے کیا جا سکے گا۔
ان کا کہنا ہے کہ اس ٹیکنالوجی کا بنیادی مقصد ایسے افراد کو کمپیوٹر یا فون چلانے میں مدد دینا ہے جو کسی دماغی نقص، ریڈھ کی ہڈی کی انجری یا کسی قسم کے پیدائشی نقائص سے متاثر ہیں تا کہ وہ دماغ کی مدد سے کمپیوٹر یا اسمارٹ فون چلا سکیں۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ مستقبل میں اس ٹیکنالوجی کے زریعے انسان کو مصنوعی ذہانت یا آرٹیفیشل انٹیلیجینس کے ساتھ بھی منسلک کیا جا سکے گا۔