الیکشن کمیشن نے پنجاب الیکشن کا شیڈیول جاری کر دیا
سپریم کورٹ کی جانب سے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے 14 مئی کو پنجاب اسمبلی کے انتخابات کرانے کا حکم دینے کے بعد، الیکشن کمیشن نے انتخابات کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔
اگرچہ الیکشن کمیشن نے عدالت کے حکم کی تعمیل کی ہے لیکن ای سی پی نے اپنے آئینی دائرے میں ہونے والی ’خلاف ورزی‘ پر تشویش کا اظہار کیا اور دعویٰ کیا کہ اسے ریاستی اداروں نے ’پنچنگ بیگ‘ بنا دیا ہے۔
امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کروا چکے ہیں
یہ بھی پڑھیں | عمران خان کو قانون کے مطابق سیکیورٹی فراہم کی جائے، چیف جسٹس عامر فاروق
الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ امیدوار پہلے ہی اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروا چکے ہیں۔ نظرثانی شدہ شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی کی منظوری یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلوں کا عمل شروع ہوگا جو 10 اپریل تک دائر کیے جاسکیں گے جب کہ اپیلٹ ٹربیونل 17 اپریل تک اپیلوں کا فیصلہ کرے گا۔
ہر حلقے کے امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرستیں 18 اپریل کو شائع کی جائیں گی جبکہ امیدوار 19 اپریل تک اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکتے ہیں۔
مدمقابل امیدواروں کو انتخابی نشانات 20 اپریل کو الاٹ کیے جائیں گے جب کہ صوبائی اسمبلی کی 297 جنرل نشستوں پر پولنگ 14 مئی کو ہوگی۔