نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق، الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ نے دو اہم منصوبوں پر کام شروع کر دیا ہے جن میں اوورسیز ووٹنگ اور الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں شامل ہیں۔
ای سی پی کے مطابق، پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (پی پی آر اے) کے قوانین کے مطابق پہلے مرحلے میں قومی یا بین الاقوامی فرموں سے پائلٹ ٹیسٹنگ کے لیے مشینیں خریدی جائیں گی۔ مشینوں کی خریداری کا اشتہار اخبارات میں دیا جائے گا۔
ای وی ایم اور اوورسیز ووٹنگ سے متعلق ایک رپورٹ بھی تین کمیٹیوں کے ذریعہ مرتب کی گئی ہے جس میں ان دونوں پروجیکٹوں کے تکنیکی، مالی اور قانونی پہلوؤں پر روشنی ڈالی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں | مانتا ہوں مہنگائی ہے،مشکل وقت ہے؛ وزیر اعظم عمران خان نے تسلیم کر لیا
رپورٹ میں دونوں منصوبوں کے لیے بین الاقوامی معیار کے مطابق تمام اہم اقدامات اور منصوبے شامل ہیں اور اسے ای سی پی کو ٹیسٹنگ کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔