اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی کی خبریں
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی نیوز
  • بین اقوامی خبریں
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر
  • آج سونے کی قیمت

الیکشن میں حصہ لینے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، شاہد آفریدی

حرا خلیل by حرا خلیل
جولائی 20, 2020
in سیاست کی خبریں
شاہد-آفریدی

سابق کرکٹ کپتان شاہد آفریدی خان نے کہا ہے کہ ان کا فی الوقت الیکشن میں حصہ لینے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ یہ جواب اس وقت سامنے آیا جب شاہد آفریدی خان کی حالیہ سرگرمیا دیکھ کر یہ خدشہ ظاہر کیا جانے لگا کہ شاید شاہد آفریدی بھی یہ سب کچھ سیاست کی خاطر کر رہے ہیں لہذا جلد یہ سیاست میں حصہ لیں گے۔ اس حوالے سے شاہد آفریدی نے الیکشن میں حصہ نا لینے کے ارادہ کو ظاہر کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وہ  پشاور کے علاقے حیات آباد میں ایک اسکول کے دورے پر گئے تو وہاں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کا الیکشن میں حصہ لینے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے منصوبے کاغذوں پہ تو ہوتے ہیں لیکن زمین پر نہیں ہوتے۔ ہمارے ہاں ابھی صحت، تعلیم اور پینے کا صاف پانی یہ بنیادی مسائل ہیں۔ 

انہوں نے بتایا کہ ان کی جانب سے ضلع خیبر کی وادی تیرہ کا دورہ کیا گیا تھا جبکہ وہاں کی عوام بہت زیادہ مشکلات کا شکار ہے۔ شاہد آفریدی کی جانب سے ایک بار وزیر اعظم عمران خان کی حکومت اور ان کی کابینہ پر تنقیدی جملے برسائے گئے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ ایسی ٹیم ہونی چاہیے جو مسائل کو ڈھونڈ کر حل کر سکے۔ 

اس سے پہلے شاہد آفریدی کی جانب سے حیات آباد کے اسکول میں سابق کپتان کی جانب سے بچوں سے ملاقات کی گئی اور وہ ان میں گھل مل سے گئے۔ اپنے اسکول میں شاہد آفریدی کو دیکھ کر بچوں میں خوشی کے جذبات نمایاں طور پر دکھائی دے رہے تھے۔ 

یہ بھی پڑھیں:   فخر زمان کی قومی ٹیم میں واپسی کیسے ہوئی، شاہد آفریدی نے بتا دیا

بچوں سے بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی خان نے کہا کہ محنت اور لگن سے کام کریں، ہمیشہ اپنی سوچ کو بڑا رکھیں، کبھی بھی شارٹ کٹ مت ڈھونڈیں اور اساتذہ کا ادب لازمی کریں۔

اس موقع پر سابق کرکٹ کپتان شاہد آفریدی خان کی طرف سے بچوں کو آٹو گراف بھی دئیے گئے جبکہ کپتان نے بچوں کے ساتھ تصویریں بھی بنائیں۔

حرا خلیل

حرا خلیل

حرا خلیل ایک لائف اسٹائل اور تفریحی صحافی ہیں جو پاکستانی فلم اور ٹی وی انڈسٹری سے متعلق لکھتی ہیں۔ ان کی تحریریں ثقافتی رجحانات، فنونِ لطیفہ، اور شوبز دنیا کی تازہ ترین سرگرمیوں پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

میکائیل علی بیگ آئی ٹی ایف ٹائٹلز

میکائیل علی بیگ کی شاندار فتح: پاکستان ٹینس کے لیے ایک تاریخی صبح

اپریل 18, 2026
احمد شہزاد پی ایس ایل آئی پی ایل موازنہ

 احمد شہزاد کا پی ایس ایل اور آئی پی ایل کے موازنے پر تلخ رئیلٹی چیک

اپریل 18, 2026
پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100000 پوائنٹس

پیر کے روز پی ایس ایکس (PSX) انویسٹرز کے لیے تاریخی دن کی امید کیوں؟

اپریل 18, 2026
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز PSL 11 اسٹینڈنگز

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز PSL 11 اسٹینڈنگز 2026 میں سرفہرست: پاکستانی کرکٹ میں پرپل فورس کی واپسی

اپریل 18, 2026
بشریٰ بی بی کی آنکھ کا آپریشن

بشریٰ بی بی کی آنکھ کا آپریشن مکمل: ہسپتال میں ایک رات قیام کے بعد اڈیالہ جیل واپسی

اپریل 18, 2026
عمران خان کی رہائی

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا وسیع تر قومی مفاد میں عمران خان کی رہائی کا مطالبہ

اپریل 18, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

میکائیل علی بیگ آئی ٹی ایف ٹائٹلز

میکائیل علی بیگ کی شاندار فتح: پاکستان ٹینس کے لیے ایک تاریخی صبح

اپریل 18, 2026
احمد شہزاد پی ایس ایل آئی پی ایل موازنہ

 احمد شہزاد کا پی ایس ایل اور آئی پی ایل کے موازنے پر تلخ رئیلٹی چیک

اپریل 18, 2026
پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100000 پوائنٹس

پیر کے روز پی ایس ایکس (PSX) انویسٹرز کے لیے تاریخی دن کی امید کیوں؟

اپریل 18, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

ہم کوکیز استعمال کرتے ہیں تاکہ ہم آپ کو ہماری ویب سائٹ پر بہترین تجربہ فراہم کریں۔ اگر آپ اس سائٹ کا استعمال جاری رکھتے ہیں تو ہم اس بات کو قبول کریں گے کہ آپ اس سے خوش ہیں۔