اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی کی خبریں
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی نیوز
  • بین اقوامی خبریں
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر
  • آج سونے کی قیمت

اسٹیٹ بینک کا شرح سود 22 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

بلال رشید by بلال رشید
ستمبر 16, 2024
in معیشت کی خبریں
state bank 01

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے اوروہ کلیدی پالیسی ریٹ پہلے کی طرح 22 فیصد پر برقرار رکھا جائے گا۔ اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ مجموعی طلب کو کنٹرول کرنے اور مہنگائی کے دباؤ کو روکنے کے لیے کیا گیا ہے ۔

اسٹیٹ بینک نے یہ اعلان بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کے اجلاس کے بعد کیا ۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق یہ فیصلہ مہنگائی کی تازہ ترین اعداد و شمار پر مبنی ہے جو مئی میں 38 فیصد کی بلند ترین سطح سے اگست میں 27.4 فیصد تک پہنچ گیا تھا. اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ اگرچہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں حال ہی میں اضافہ ہوا ہے اور اسے صارفین تک توانائی کی قیمتوں میں ایڈجسٹمنٹ کے ذریعے منتقل کیا جا رہا ہے، لیکن افراط زر میں کمی کا امکان ہے، خاص طور پر رواں سال کی دوسری ششماہی سے۔

اپنی پریس ریلیز میں ایم پی سی نے کہا کہ جولائی میں اس کے پچھلے اجلاس کے بعد سے چار اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ ان میں بہتر زرعی پیداوار، تیل کی بڑھتی ہوئی عالمی قیمتیں، جولائی میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ، اور حالیہ انتظامی اور ریگولیٹری اقدامات کے نتائج شامل ہیں جن کا مقصد ضروری اشیائے خوردونوش کی دستیابی کو بہتر بنانا اور زرمبادلہ مارکیٹ میں غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنا ہے۔

ایم پی سی نے نوٹ کیا کہ وہ افراط زر کے رجحان کی نگرانی جاری رکھے گا اور اگر ضرورت پڑی تو وہ قیمتوں کے استحکام کے حصول کے لئے مناسب کارروائی کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:  سال 2020-21 کے بجٹ کی تیاریاں شروع

یہ بھی پڑھیں | بجلی چوری مہم سینکڑوں گرفتاریاں ,کروڑوں روپے برامد

اس کے ساتھ ہی ایم پی سی نے مجموعی طلب کو قابو میں رکھنے کے لئے دانشمندانہ مالیاتی پالیسی کو برقرار رکھنے پر بھی زور دیا۔ یہ مہنگائی کو قابو میں لانے کے لئے ضروری ہے ۔

کمیٹی نے مزید کہا کہ ستمبر میں افراط زر میں نمایاں اضافے کا امکان ہے جس کی بنیادی وجہ توانائی کی قیمتوں میں ایڈجسٹمنٹ ہے۔ تاہم اکتوبر میں افراط زر میں کمی کی توقع ہے اور اس کے بعد سے اس میں کمی برقرار رہے گی۔

بلال رشید

بلال رشید

بلال رشید ایک شہری امور اور سیاسی تجزیہ کار ہیں جو مقامی طرزِ حکمرانی اور شہری ترقی کے معاملات پر تجزیہ پیش کرتے ہیں۔ ان کی تحریریں شہروں کی منصوبہ بندی، بلدیاتی سیاست اور عوامی مفاد سے متعلق موضوعات پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

پاکستان میں ڈیزل کی قیمتیں

پاکستانیوں سے ڈیزل کی زیادہ قیمت کیوں وصول کی جا رہی ہے؟ 

اپریل 7, 2026
نادرا کا نیا ب فارم قانون

نادرا کا نیا قانون: ہر بچے کے لیے تین ب فارمزکی مکمل تفصیل

اپریل 7, 2026
پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ شیڈول 2026

ویمنز کرکٹ کے لیے پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ شیڈول 2026 (مکمل گائیڈ)

اپریل 7, 2026
ڈیوڈ وارنر پر ڈرنک ڈرائیونگ کا چارج

کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر پر ڈرنک ڈرائیونگ کا چارج کیوں لگا؟

اپریل 7, 2026
سالو پوسٹ گریجویٹ داخلے 2026

شاہ عبداللطیف یونیورسٹی (SALU) پوسٹ گریجویٹ داخلے 2026: اپلائی کرنے کا طریقہ

اپریل 7, 2026
سندھ پٹرول سبسڈی پورٹل

سندھ پٹرول سبسڈی پورٹل استعمال کرنے کا طریقہ: مکمل گائیڈ

اپریل 7, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

پاکستان میں ڈیزل کی قیمتیں

پاکستانیوں سے ڈیزل کی زیادہ قیمت کیوں وصول کی جا رہی ہے؟ 

اپریل 7, 2026
نادرا کا نیا ب فارم قانون

نادرا کا نیا قانون: ہر بچے کے لیے تین ب فارمزکی مکمل تفصیل

اپریل 7, 2026
پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ شیڈول 2026

ویمنز کرکٹ کے لیے پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ شیڈول 2026 (مکمل گائیڈ)

اپریل 7, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Blogger-b Quora

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

ہم کوکیز استعمال کرتے ہیں تاکہ ہم آپ کو ہماری ویب سائٹ پر بہترین تجربہ فراہم کریں۔ اگر آپ اس سائٹ کا استعمال جاری رکھتے ہیں تو ہم اس بات کو قبول کریں گے کہ آپ اس سے خوش ہیں۔