اسلام آباد پولیس نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے سے پی ٹی آئی کارکنوں کو خبردار کر دیا
اسلام آباد پولیس نے آج جمعرات کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں کو وفاقی دارالحکومت میں عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی سے قبل دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے سے خبردار کیا ہے۔
اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے کہا کہ شہر میں دفعہ 144 نافذ ہے اور کسی بھی قسم کے عوامی اجتماع کو ’غیر قانونی‘ سمجھا جائے گا اور کارروائی کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں | حکومت اور تحریک انصاف ایک دن الیکشن کروانے پر متفق ہو گئے
عمران خان کی پیشی پر روٹ پلان
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کے لیے جی10 پراجیکٹ موڑ کا رخ موڑ دیا جائے گا۔ عون محمد رضوی روڈ پر ٹریفک کو بھی موڑ دیا جائے گا۔ اسلام آباد پولیس نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ روٹ پلان پر عمل کریں اور متبادل راستوں پر سفر کریں۔
سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کل کی سماعت پر چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے سامنے پیش ہونے والے ہیں جس نے انہیں عدالت سے مسلسل غیر حاضری پر ضمانت منسوخی کی تنبیہ کی تھی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان جو 9 مختلف مقدمات میں عبوری ضمانت حاصل کرنے کے لیے وفاقی دارالحکومت روانہ ہوئے ہیں، پیشی سے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ (آئی ایچ سی) کے اطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
عدالت کے اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی جبکہ علاقے میں امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے خاردار تاریں اور کنٹینرز بھی لگائے گئے ہیں۔
پولیس نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر بھی پابندی لگا دی ہے۔