اردو خبر

Facebook Youtube Instagram Newspaper Medium Reddit Tiktok X Twitter
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی کی خبریں
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی نیوز
  • بین اقوامی خبریں
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

اسلام آباد سیلابی صورتحال میں صدر امدادی کاروائیوں کے طور پر کشتی لانے کو تیار

بلال رشید by بلال رشید
جولائی 29, 2021
in قومی نیوز
اسلام آباد سیلابی صورتحال میں صدر امدادی کاروائیوں کے طور پر کشتی لانے کو تیار

وفاقی دارالحکومت کے کچھ حصوں میں موسلا دھار بارش اور تباہ کن طوفان کے باعث صدر ڈاکٹر عارف علوی نے امدادی کاموں میں مدد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، ٹویٹر پر صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ اسلام آباد میرا شہر بالکل کراچی اور پاکستان کے دوسرے تمام خوبصورت شہروں کی طرح ہے اور اگر ضرورت ہوئی تو وہ اپنی کشتی کے ساتھ امدادی کاروائیاں کرنے کو تیار ہیں۔ 

 انہوں نے مزید کہا کہ مجھے یقین ہے کہ اسلام آباد کی انتظامیہ اپنا کام بخوبی انجام دے رہی ہے لیکن اگر ضرورت پڑی تو میں اپنی کشتی کے ساتھ مدد کرنے کو تیار ہوں۔ انہوں نے ٹویٹ کا اختتام مسکراتے ہوئے ایموجی سے کیا

۔ اس سے قبل 2017 میں ، صدر عارف علوی شدید بارش کے دوران ملک کے سب سے بڑے میٹروپولیس میں لوگوں کو بچانے کے لئے اپنی کشتی کے ساتھ نکلے تھے۔

زرائع کے مطابق بدھ کو ایک گھر کے تہہ خانے میں پانی جانے سے ایک ماں اور اس کا بیٹا فوت ہو گئے۔

 سوشل میڈیا پر وائرل کلپس میں دیکھاجا سکتا ہے کہ دارالحکومت  اسلام آباد کے ای 11 علاقہ میں سیلاب کا پانی بری طرح کاروں کو بہا کر لے جا رہا ہے۔ حکام نے اس طوفانی سیلاب کی وجہ بادل پھٹنے سے منسوب کی اور عوام سے غیر ضروری نقل و حرکت پر پابندی اور تعاون کرنے کی اپیل کی۔ 

یہ بھی پڑھیں | کرونا سے اموات، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کا کراچی میں مکمل لاک ڈاؤن کا مطالبہ

یہ بھی پڑھیں:   امریکہ پاکستان میں آئینی اور جمہوری پرامن اقدار کی حمایت کرتا ہے

مزید برآں ، پانی میں نہانے پر دفعہ 144 نافذ کردی گئی تھی جبکہ صورتحال کو سنبھالنے کے لئے ریسکیو اور انتظامی ٹیمیں پورے شہر میں پہنچ گئیں۔

 وزیر اعظم عمران خان نے بھی صورتحال کا نوٹس لیا اور شدید مون سون بارشوں کے باعث شہریوں کو خصوصی خیال رکھنے کی ہدایت کی۔ 

اطلاعات کے مطابق ، وفاقی دارالحکومت اسام آباد میں کم سے کم 330 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ آنے والے دنوں کے لئے بارش سے متعلق کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جو چوبیس گھنٹے کام کرے گا اور صورتحال کی نگرانی کرے گا۔

بلال رشید

بلال رشید

بلال رشید ایک شہری امور اور سیاسی تجزیہ کار ہیں جو مقامی طرزِ حکمرانی اور شہری ترقی کے معاملات پر تجزیہ پیش کرتے ہیں۔ ان کی تحریریں شہروں کی منصوبہ بندی، بلدیاتی سیاست اور عوامی مفاد سے متعلق موضوعات پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

اپنے لیپ ٹاپ کا گرافکس کارڈ کیسے چیک کریں

اپنے لیپ ٹاپ کا گرافکس کارڈ کیسے چیک کریں

نومبر 8, 2025
پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ تیسرا ون ڈے لائیو کیسے دیکھیں

پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ تیسرا ون ڈے: لائیو کیسے دیکھیں

نومبر 8, 2025
چیک صحیح طریقے سے کیسے فل کریں

 چیک صحیح طریقے سے کیسے فل کریں

نومبر 8, 2025
27ویں آئینی ترمیم: حکومتِ پاکستان کی اہم تجاویز اور مقاصد کیا ہیں؟

27ویں آئینی ترمیم: حکومتِ پاکستان کی اہم تجاویز اور مقاصد کیا ہیں؟

نومبر 8, 2025
پنجاب اسکول ٹیچر انٹرن شپ (STI) پروگرام 2025 کے لیے درخواست دینے کا طریقہ

پنجاب اسکول ٹیچر انٹرن شپ (STI) پروگرام 2025 کے لیے درخواست دینے کا طریقہ

نومبر 7, 2025
سنیپ چیٹ پر بلاک کرنے کا طریقہ

سنیپ چیٹ پر بلاک کرنے کا طریقہ

نومبر 8, 2025

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

اپنے لیپ ٹاپ کا گرافکس کارڈ کیسے چیک کریں

اپنے لیپ ٹاپ کا گرافکس کارڈ کیسے چیک کریں

نومبر 8, 2025
پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ تیسرا ون ڈے لائیو کیسے دیکھیں

پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ تیسرا ون ڈے: لائیو کیسے دیکھیں

نومبر 8, 2025
چیک صحیح طریقے سے کیسے فل کریں

 چیک صحیح طریقے سے کیسے فل کریں

نومبر 8, 2025

ہمارے ساتھ رہئے

Facebook Youtube Instagram Newspaper X Twitter Medium Reddit Tiktok

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

ہم کوکیز استعمال کرتے ہیں تاکہ ہم آپ کو ہماری ویب سائٹ پر بہترین تجربہ فراہم کریں۔ اگر آپ اس سائٹ کا استعمال جاری رکھتے ہیں تو ہم اس بات کو قبول کریں گے کہ آپ اس سے خوش ہیں۔