اردو خبر

Facebook Youtube Instagram Newspaper Medium Reddit Tiktok X Twitter
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی کی خبریں
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی نیوز
  • بین اقوامی خبریں
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر
  • آج سونے کی قیمت

اسلاموفوبیا کے خاتمے اور علاقائی امن و استحکام کے لئے ایران اور پاکستان مشترکہ کوشش کریں گے

بلال رشید by بلال رشید
نومبر 12, 2020
in بین اقوامی خبریں
امن-کے-لئے-ایران-اور-پاکستان-مشترکہ-کوششیں-کریں-گے

فرانس میں توہین آمیز خاکوں کی اشاعت اور مسلم ممالک میں  غم و غصے کے بعد ، پاکستان اور ایران نے پوری دنیا میں اسلامو فوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ نیز ولاقائی امن و استحکام کے لئے مل کر کام کرنے کی مشترکہ جدوجہد متعلق بات چیت کی ہے۔

 دفتر خارجہ کے ایک بیان کے مطابق دونوں ممالک نے ایک ایسے وقت میں افغانستان میں امن اور مفاہمت کے لئے کوششوں کی حمایت کرنے کے لئے قریبی ہم آہنگی پر بھی اتفاق کیا ہے جب ملک کے اندر عسکریت پسندوں کے حملے بدستور جاری ہیں اور انٹرا افغان مذاکرات رک گئے ہیں۔

گزشتہ روز منگل کو اپنے وفد کے ہمراہ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے وزیر اعظم عمران خان ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور چیف آف آرمی اسٹاف (سی او اے ایس) جنرل قمر جاوید باجوہ سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں | سعودی عرب نے فرانس کے گستاخانہ خاکوں کو دہشت گردی قرار دے دیا

وفاقی دارالحکومت میں وزرائے خارجہ کے اجلاس کے بعد جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے دنیا کے مختلف حصوں میں بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا کے بارے میں خیالات کا تبادلہ کیا اور اس منفی رجحان کو روکنے کے لئے کوششیں کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ 

 دوطرفہ تعاون بڑھانے پر وزیر اعظم عمران خان نے ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات کے دوران کہا کہ پاکستان اور ایران قریبی اور خوشگوار تعلقات سے لطف اندوز ہوتے ہیں  نیز انہوں نے خطے میں امن ، سلامتی اور ترقی کے فروغ کے لئے قریب سے کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ 

یہ بھی پڑھیں:  سعودی عرب اور ایران امن کے لیے متحد اسرائیل اور حماس کے تنازع کے حل کی طرف ایک تاریخی قدم

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ باہمی فائدے کے لئے دونوں ممالک کو باہمی تعاون کو مزید تقویت دینا ہوگی۔

 وزیر اعظم نے کوویڈ19 کی وجہ سے ایران میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار تعزیت کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ سمارٹ لاک ڈاؤن کی حکمت عملی اور ان کی حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے دیگر اقدامات کی وجہ سے پاکستان میں وباء  کے پھیلاؤ نیں کمی واقع ہوئی ہے۔ افغانستان میں قیام امن اور استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ افغان تنازعہ کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔

بلال رشید

بلال رشید

بلال رشید ایک شہری امور اور سیاسی تجزیہ کار ہیں جو مقامی طرزِ حکمرانی اور شہری ترقی کے معاملات پر تجزیہ پیش کرتے ہیں۔ ان کی تحریریں شہروں کی منصوبہ بندی، بلدیاتی سیاست اور عوامی مفاد سے متعلق موضوعات پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

یو فون پیکجز Unsubscribe کیسے کریں؟

یو فون پیکجز Unsubscribe کیسے کریں؟ 

دسمبر 10, 2025
پریمیم 25,000 پرائز بانڈ جیتنے والوں کی فہرست : 10 دسمبر 2025

پریمیم 25,000 پرائز بانڈ جیتنے والوں کی فہرست : 10 دسمبر 2025

دسمبر 10, 2025
TikTok اکاؤنٹ کو ان فریز کیسے کریں؟

TikTok اکاؤنٹ کو ان فریز کیسے کریں؟

دسمبر 10, 2025
پریمیم 40,000 پرائز بانڈ جیتنے والوں کی فہرست : 10 دسمبر 2025

پریمیم 40,000 پرائز بانڈ جیتنے والوں کی فہرست :  10 دسمبر 2025

دسمبر 10, 2025
جاز SIMبلاک کیسے کریں؟ طریقہ

جاز SIMبلاک کیسے کریں؟ طریقہ

دسمبر 9, 2025
حنا نیازی کی شادی کی تقریبات دعاۓ خیر کے ساتھ شاندار آغاز

حنا نیازی کی شادی کی تقریبات دعاۓ خیر کے ساتھ شاندار آغاز

دسمبر 9, 2025

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

یو فون پیکجز Unsubscribe کیسے کریں؟

یو فون پیکجز Unsubscribe کیسے کریں؟ 

دسمبر 10, 2025
پریمیم 25,000 پرائز بانڈ جیتنے والوں کی فہرست : 10 دسمبر 2025

پریمیم 25,000 پرائز بانڈ جیتنے والوں کی فہرست : 10 دسمبر 2025

دسمبر 10, 2025
TikTok اکاؤنٹ کو ان فریز کیسے کریں؟

TikTok اکاؤنٹ کو ان فریز کیسے کریں؟

دسمبر 10, 2025

ہمارے ساتھ رہئے

Facebook Youtube Instagram Newspaper X Twitter Medium Reddit Tiktok

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

ہم کوکیز استعمال کرتے ہیں تاکہ ہم آپ کو ہماری ویب سائٹ پر بہترین تجربہ فراہم کریں۔ اگر آپ اس سائٹ کا استعمال جاری رکھتے ہیں تو ہم اس بات کو قبول کریں گے کہ آپ اس سے خوش ہیں۔