اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی کی خبریں
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی نیوز
  • بین اقوامی خبریں
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر
  • آج سونے کی قیمت

اسرائیل کو کسی صورت تسلیم نہیں کریں گے، عمران خان

بلال رشید by بلال رشید
اگست 19, 2020
in سیاست کی خبریں
عمران-خان-کا-تازہ-ترین-بیان

متحدہ عرب امارات کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے بعد اسلامی ممالک میں ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے۔ مختلف عرب ممالک کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کئے جانے پر غور ہو رہا ہے جبکہ کئی مسلم ممالک نے اس پر شدید تحفظات کا اظہار اور مذمتی بیان جاری کیا ہے جس میں سرفہرست ترکی، ایران اور پاکستان ہے۔

اسی متعلق وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ایک حالیہ بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کو وہ کسی صورت تسلیم نہیں کریں گے۔ ہم نے فلسطین سے متعلق اللہ تعالی کو بھی جواب دینا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نجی ٹی وی چینل پر ایک انٹرویو کے دوران وزیر اعظم عمران خان سے اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق پاکستان کی رائے متعلق سوال ہوا تو وزیر اعظم نے کہا کہ ان کا ضمیر انہیں کبھی بھی اسرائیل کو تسلیم کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔ 

انہوں نے سعودیہ عرب سے خراب تعلقات سے متعلق افواہوں کو من گھڑت قرار دے دیا۔ کہا کہ سعودیہ عرب کی اپنی خارجہ پالیسی ہے وہ اس کے مطابق چلتے ہیں۔ سعودیہ عرب کی جانب سے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا گیا ہے۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے متحدہ عرب امارات کی جانب سے باقاعدہ طور پر اسرائیل کو تسلیم کیا گیا جس کے بعد دونوں ممالک کی جانب سے آپس میں معاہدے بھی کئے گئے۔ اس وقت عرب امارات کا اسرائیل کو تسلیم کرنا باقی مسلم ممالک کے لئے سوایی نشان چھوڑتا ہے اور یہ بھی کہ باقی مسلم ممالک بالخصوص عرب ممالک کی اسرائیل سے متعلق کیا پالیسی ہو گی۔ ایسے میں جہاں عرب ممالک سمیت دیگر اسلامی ممالک کی بات اہم ہے وہیں پاکستان کا نقطہ نظر بھی بہت اہمیت رکھتا ہے تاہم پاکستان اب تک اسرائیل کو تسلیم کرنے کا نہیں سوچ رہا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:  وزیراعظم عمران کا کہنا ہے کہ ٹراپ جلد ہی پاکستان کا دورہ کریں گے

اسلامی ملک سوڈان کی جانب سے اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے کا ارادہ ظاہر کیا گیا ہے جبکہ سوڈان کی وزارت داخلہ کے مطابق اسرائیل سے معاہدہ رواں برس یا اگلے سال نے اوائل میں ہو جائے گا۔

بلال رشید

بلال رشید

بلال رشید ایک شہری امور اور سیاسی تجزیہ کار ہیں جو مقامی طرزِ حکمرانی اور شہری ترقی کے معاملات پر تجزیہ پیش کرتے ہیں۔ ان کی تحریریں شہروں کی منصوبہ بندی، بلدیاتی سیاست اور عوامی مفاد سے متعلق موضوعات پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

اسٹیٹ بینک کے تحت نوجوانوں کے اکاؤنٹس

اسٹیٹ بینک نے نوجوانوں کو آزاد بینک اکاؤنٹس کھولنے کی اجازت دے دی: مکمل تفصیلات

مئی 2, 2026
پنجاب میٹرک رجسٹریشن فیس 2026

پنجاب بورڈز نے میٹرک رجسٹریشن اور مائیگریشن فیسوں میں اضافہ کر دیا: نیا فیس اسٹرکچر جانیں

مئی 2, 2026
نادرا فیملی ٹری کی تصدیق

فیملی ٹری میں کوئی اور موجود ہے! چیک کرنے اور ‘گھوسٹ ممبرز’ کو بلاک کرنے کا طریقہ

مئی 2, 2026
پی ایس ایل فائنل ٹکٹ

 پی ایس ایل فائنل کے ٹکٹ 15,000 روپے میں کیوں بک رہے ہیں؟ اورمیچ مفت دیکھنے کے بہترین مقامات

مئی 2, 2026
پاسپورٹ ٹریکنگ آن لائن 2026

 اپنا پاکستانی پاسپورٹ صرف 14 دن میں حاصل کریں—نیا ٹریکنگ لنک اور مرحلہ وار گائیڈ

مئی 2, 2026
پاکستان میں 50000 سے کم بہترین 5G فونز

پاکستان میں 50000 روپے سے کم بہترین 5G فونز (مئی 2026 ایڈیشن)

مئی 2, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

اسٹیٹ بینک کے تحت نوجوانوں کے اکاؤنٹس

اسٹیٹ بینک نے نوجوانوں کو آزاد بینک اکاؤنٹس کھولنے کی اجازت دے دی: مکمل تفصیلات

مئی 2, 2026
پنجاب میٹرک رجسٹریشن فیس 2026

پنجاب بورڈز نے میٹرک رجسٹریشن اور مائیگریشن فیسوں میں اضافہ کر دیا: نیا فیس اسٹرکچر جانیں

مئی 2, 2026
نادرا فیملی ٹری کی تصدیق

فیملی ٹری میں کوئی اور موجود ہے! چیک کرنے اور ‘گھوسٹ ممبرز’ کو بلاک کرنے کا طریقہ

مئی 2, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

ہم کوکیز استعمال کرتے ہیں تاکہ ہم آپ کو ہماری ویب سائٹ پر بہترین تجربہ فراہم کریں۔ اگر آپ اس سائٹ کا استعمال جاری رکھتے ہیں تو ہم اس بات کو قبول کریں گے کہ آپ اس سے خوش ہیں۔