ایران کے سرکاری میڈیا نے آج جمعہ کو اطلاع دی ہے کہ اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے داغے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ ایران کی جانب سے تقریبا ایک ہفتہ قبل اسرائیل پر سینکڑوں مزائل داغے گئے تھے جس پر اسرائیل نے ایران کو خبردار کیا تھا وہ بدلہ لے گا۔ جبکہ ایران نے بھی اسرائیل پر حملوں کو اسرائیل کے کئے لئے حملوں کا جواب قرار دیا تھا۔
غزہ فلسطین میں جنگ کی وجہ سے اسرائیل اور ایران کے درمیان بڑے پیمانے پر جنگ کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔
حملوں کی اس گونج کے دوران کئی ایرانی شہروں میں فضائی دفاعی نظام کو فعال کر دیا گیا ہے۔ ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق اصفہان شہر کے قریب دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔
فی الحال نقصان سے متعلق کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔
حملوں کے حوالے سے مختلف خبریں سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں تاہم ابھی تک کسی قسم کے نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔