ارتغرل سٹار کا دورہ پاکستان، پاکستانیوں کی جانب سے اظہار محبت

جمعرات کے روز پاکستان پہنچنے والے ترک اداکار انجین التان کا اپنے پہلے دورہ ہاکستان پر ملک میں محبت بھرا اور پرتپاک استقبال ہوا۔

تاریخی ڈرامہ سیریز دیرلیس: ارتغرل میں عنواناتی کردار پیش کرنے والی انجین الٹان جمعرات کو ایک نجی کاروباری کمپنی کی دعوت پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں | بھارت کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ سے بھاری نقصان، آئی ایس پی آر

ترک اداکار مختصر دورے کے لئے لاہور ائیرپورٹ پہنچے۔ انجین التان کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں ، جہاں اداکار کو پاکستان میں عہدیداروں اور شائقین کی جانب سے محبت بھرے انداز اور استقبال کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

پاکستان آمد کے پہلے ہی دن انہیں تلوار بھی پیش کی گئی۔ ادھر ، انجین الٹان نے آج جمعہ کو ایک پریس کانفرنس کی۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے پاکستان آ کر بہت زیادہ خوشی ہوئی ہے۔ یہاں کے لوگ خوش اخلاق اور اچھے ہیں نیز انہوں نے پاکستانی کھانوں کی بھی تعریف کی۔ انجین التان نے پریس کانفرنس کے دوران لاہور لاہور اے اور شکریہ کے الفاظ اردو زبان میں ادا کئے۔

حرمین رضا

حرمین رضا اردو خبر میں پاکستان میں مقیم مصنف اور سابق ایڈیٹر ہیں۔