ادارہ شماریات کی جانب سے جولائی کی درآمدات و برآمدات کے اعداد و شمار جاری کر دئیے گئے ہیں۔ وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے تجارتی اعداد و شمار جاری کر دئیے گئے ہیں جو کہ گزشتہ ماہ جولائی کے تناسب سے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2020 میں براّمدات میں ماہانہ بنیاد پر 25 عشاریہ 8 فیصد اور سالانہ اعتبار سے 6 عشاریہ 4 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔
زرائع کے مطابق ماہ جولائی میں برآمدات کا حجم 2 ارب ڈالر تک رہا ہے جس کا تقابل اگر جون کے مہینے سے کیا جائے تو اس کے مقابلے میں 25 اشاریہ 8 فیصد اور جولائی 2019 کے مقابلے میں 6 اشاریہ 4 فیصد زیادہ ہے۔
جولائی 2019 کے مقابلے میں اس جولائی 2020 میں تجارتی خسارے میں کمی واقع ہوئی ہے جو کہ 10 اشاریہ 24 فیصد ہے جبکہ ماہ جولائی 2020 میں ماہانہ بنیادوں پہ درآمدات میں 2 اشاریہ 12 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ سالانہ بنیاد پر 1 اشاریہ 97 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔